Skip to content

فضائل درود پاک

درود پاک ایک ایسی نعمت ہے کہ جس کا اندازہ ہی نہیں کیا جاسکتا۔آج انسان مصیبتوں اور پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے۔اس کا سبب کیا ہے؟اور اس کا علاج کیا ہے؟
اس کا ایک سبب تو یہ ہے کہ ہم نےخواہشات کواپنایا اور اس ذات بابرکت سے دور ہو گئے جس ذات والا صفات کو اللہ نے سارے جہاں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ان نت نئی مصیبتوں کا علاج یہ ہے کہ ہم رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دامن رحمت کے ساتھ وابستہ ہوجائیں۔انسان جتنا ان کے مبارک قدموں کے قریب ہوتا جائے گا اتنا ہی مصیبتیں اور پریشانیاں دور ہوتی جائیں گی۔کیونکہ جو ان کے قدموں سے لپٹ گیا وہ بچ گیا اور جو ہٹ گیا وہ پس گیا۔
لہذا ہمیں حادثات زمانہ،پریشانیوں اور مصیبتوں سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے ک ہم رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مبارک قدموں کے قریب ہوتے جائیں اور قرب کا ذریعہ ہے درود پاک۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا،
کہ لوگوں میں سے میرے زیادہ قریب وہ ہوگا جو مجھ پر درود پاک کی کثرت کرے۔
جب ہم پر روشن ہو گیا کہ محبت و عظمت مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے تو پھر ہمیں بلا جھجک اس لازوال دولت،بےمثال نعمت اور دونوں جہانوں کی سعادت یعنی درود پاک کی طرف آنا چاہیے کیونکہ یہ وہ دولت ہے جس کی انتہا نہیں۔جس نے درود پاک کو لے لیا اس نے دونوں جہانوں کو لےلیا۔
باقی اوراد و وظائف اپنی اپنی جگہ پر صدہا برکتوں کا ذریعہ ہیں لیکن جس نے درود پاک کو لے لیا اس نے شاہ کونین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو لے لیا اور جسے سارے جہانوں کی رحمت مل گئی اسے سب کچھ مل گیا۔
آئیے اب ہم درود پاک کی فضیلت احادیث مبارکہ سے دیکھتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے دس گناہ معاف مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کے دس درجے بلند کر دیے جاتے ہیں۔
مزید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھ پر درود پاک پڑھو،کیونکہ مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کا کفارہ ہے اور تمہارے باطن کی طہارت ہے اور جو مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
نیز فرمایا کہ تم اپنی مجلسوں کو درود پاک پڑھ کر آراستہ کرو کیونکہ تمھارا مجھ پر درود پاک پڑھنا قیامت کے دن تمہارے لیے نور ہوگا۔
مزید فرمایا قیامت کے دن میرے حوض کوثر پر کچھ گروہ آئیں گے جن کو میں انہیں درود پاک کی کثرت کی وجہ سے پہچانتا ہوں گا۔
جس نے مجھ پر دن بھر میں ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھا،وہ مرے گا نہیں جب تک جنت میں اپنی آرام گاہ نہ دیکھ لے
صلی اللہ علیہ وسلم۔صلی اللہ علیہ وسلم
صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *