غوث اعظم شیج عبد القادر جیلانیؒ

In اسلام
December 27, 2020

شیخ عبدالقادر جیلانی جن کو غوث اعظم بھی کہا جاتا ہے, آپ ایک اہم صوفی اور شیخ ہیں۔

پیدائش
آپ یکم رمضان 470۵میں ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں پیدا ہوے۔ جس کو کیلان بھی کہا جاتا ہے۔ اس وجہ سے آپ کو عبد القادر کیلانی بھی کہا جاتا ہے۔

روحانی سلسلہ
شیخ عبد القادر جیلانی سلسلے میں حضرت جنید بغدادی سے ملتے ہیں۔شیخ عبد القادر جیلانی کو ان کی خدمات کی وجہ سےمسلم دنیا میں غوث اعظم دستگیر کا خطاب دیا گیا۔

عبد القادر جیلانی کے بارے پیشن گوئیاں
آپ کی ولادت سے تقریباََ چھ سال پہلے حضرت شیخ ابو احمد نے فرمایا کہ عنقریب ایک ایسی ہستی آنے والی ہے جس کا فرمان ہوگا کہ : “میرا قدم تمام اولیاء کی گردن پر ہے”شیخ عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں کہ میں جب بھی لڑکوں کے ساتھ کھیلنے جاتا تو غیب سے آواز آتی کہ اے برکت والے میری طرف آجا۔لوگوں نے آپ سے پوچھا کہ آپ کو ولایت کا علم کب ہوا تو آپ نے جواب دیا کہ جب میں مکتب میں پڑھنے کے لیے جاتا تو غیب سے آواز آتی کہ “ؑاللہ کے ولی کے لیے جگہ کشادہ کر دو”

پرورش اور حصول علم
والد کے انتقال کے بعد آپ کی پرورش آپ کے نانا اور آپ کی والدہ نے کی۔ والد کی نسبت سے شیخ عبد القادرکا شجرہ امام حسن سے جا ملتا ہے اور والدہ کی نسبت سے آپ کا شجرہ امام حسین سے جا ملتا ہے اور یوں یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺسے جا ملتا ہے۔ اٹھارہ سال کی عمرمیں آپ حصول علم کے لیے بغداد تشریف لے گئے۔

شیخ عبد القادر کی صداقت
بچپن میں آپ جب قافلے کے ساتھ جا رہے تھے تو ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا۔ ایک ڈاکو نے آپ سے پوچھا کہ آپ کے پاس کچھ ہے تو آپ نے جواب دیا ہاں میری جیب میں چالیس دینار ہیں ۔وہ حیران ہو گیا اور جب دیکھا تو واقعی یہ سچ تھا۔ آپ کی اس صداقت نے ڈاکوؤں کے سارے گروہ کو تبدیل کر دیا اور انھوں نے توبہ کر لی۔در حقیقت شیخ عبد القادر جیلانی ؒایک صوفی اور اللّٰہ کے بہت بڑے ولی تھے۔

/ Published posts: 6

Nadan..... Loves Teaching & Writing