آج آ پ کو با ل تیزی سے لمبے کرنے کے لیے ایک بہترین نسخے کے بارے میں بتائیں گے ۔ یہ آنمودہ اور بے مثال نسخہ ہے۔اس کے نتائج آپ کو بہت جلد مل جائیں گے۔ اس میں شامل کیے جانے والے اجزاء مہنگے نہیں ہیں۔ اور یہ نسخہ انتہائی آسان بھی ہے۔ اور بہت آسانی سے تیار ہوجائے گا- اس کے استعمال سے آپ کے بال کمر سے بھی نیچے تک چلے جائیں گے۔ اب آپ کو اس کےبنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
مکسچر بنانے کا طریقہ
اس مکسچرکو بنانےکے لیے سب سےپہلے آپ ایک پیالی میتھی دانہ لیں۔ میتھی دانہ بالوں کوتیزی سے لمبا کرتاہے۔ یہ گنج پن کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ بالوں کو بے حد گھنا اور موٹا بنا تا ہے ۔ یہ آپ کو کسی بھی حکیم یا پنسا ر سے باآسانی مل جائے گا۔ اس ایک پیالی کو گرینڈ ر میں ڈال دیں۔ پھر آپ نے آدھی پیالی سےکم خشک آملہ لینا ہے۔ آملہ آپ کے بالوں کو اضافی غذائیت مہیاکرکے ان کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔ آملہ سے بالوں میں چمک آتی ہے-بال کالے اور لمبے ہوجاتے ہیں۔ آملہ بھی آپ کو حکیم کی دکان سے آسانی سے مل جائےگا ۔ اب اس کو گرینڈر میں ڈال دیں۔ اب جائفل لیں۔ یہ ہرگھر میں موجود ہوتی ہے۔ یہ بالوں کی لمبائی کو تیزی سے بڑھاتی ہے۔ یہ بھی گرینڈر میں ڈال دیں۔ اب آ پ نے سرسوں کے بیج لینے ہیں۔ سرسوں کے بیجوں سے بال خوبصورت ہوتے ہیں۔ بے رونقی ختم ہوتی ہے۔ بال تیزی سے لمبے ہوتے ہیں۔ یہ بھی آپ گرینڈر میں ڈال دیں۔
اب ان تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح گرینڈ کرلیں۔ ان کا پاؤڈر بن جائےگا۔ جائفل کوتھوڑا کوٹ کرڈالیں۔ یہ کافی سخت ہوتی ہے۔ اب آپ یہ پاؤڈر ایک پیالی میں نکال لیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس کو کسی صاف شیشے میں محفوظ کرکے بھی رکھ سکتےہیں۔ فریج میں نہیں رکھنا۔ اس کو باہر ہی رکھیں ۔ اور اس کو استعمال کرتے رہیں۔ دو ہفتے تک محفوظ کرسکتے ہیں۔پھر نیا بنا لیں۔ یہ بہت ہی اچھا پاؤڈ ر ہے۔
جب بھی آپ نے اس کو لگانا ہو تو کس طرح لگائیں گے ؟
اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی آپ نے اپنے بال دھونے ہوں تو آپ یہ کریں کہ ایک صاف پیالی لے لیں۔ اس پاؤڈر کے دو سے تین چمچ ڈال دیں۔ اگر آپ کے بال لمبے ہیں۔ توآپ زیادہ پاؤڈر بھی لے سکتے ہیں۔ پھر آپ اس میں ناریل کا تیل ڈال دیں۔ یہ بھی پنسار یا آئل شاپ سے مل جائےگا۔ یا حکیم سے مل جائےگا۔ اتنا ناریل تیل ڈالیں کہ یہ ایک گاڑھا سا پیسٹ بن جائیں۔ آپ چاہیں تو سرسوں کا تیل بھی استعمال کرتے ہیں۔ ناریل کا تیل بالوں کو لمبا کرتا ہے اور ان کو چمکدار بناتا ہے۔ بالو ں میں بہت پیاری چمک لاتا ہے۔ اب آپ چمچ کی مدد سے ان تینوں اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کریں۔ تاکہ یہ تمام اجزاء یکجان ہوجائیں ۔
آپ نے کرنا یہ ہے کہ آپ نے یہ پیسٹ اپنے بالوں کی جڑو ں میں اچھی طرح لگائیں۔ با لوں کے اوپر نیچے لگائیں۔ مساج نہیں کرنا۔ اس کو ایسے ہی لگا لیں۔ تقریباً تین سے چار گھنٹے تک یہ پیسٹ اپنے بالوں میں لگا رہنے دیں۔ پھرآپ اپنے بال کسی معیاری شیمپو سے دھو لیں۔ آپ کے بال بہت سلکی اور چمکدار ہوجائیں گے ۔ اس نسخہ کو ہفتے میں دو بار ضرور استعمال کیا کریں۔ آپ کے بال بہت تیزی سے لمبے ہوجائیں گے ۔ کمر سے بھی نیچے پہنچ جائیں گے۔