لیچی کھانے کے فوائد

In فیچرڈ
June 30, 2021
لیچی کھانے کے فوائد

لیچی کھانے کے فوائد
لیچی کا پھل لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کےلیے بھی بہت فائدہ مند ہے – گرمیوں کےموسم میں اس پھل کونہ صرف شوق سے کھایا جاتا ہے ۔ بلکہ اس کاجوس بھی بنا کر پیا جاتا ہے۔ بہت سارے بیوٹی پروڈکٹس میں اس پھل کو شامل کیاجاتا ہے۔ اس کو کھانے سے ہمیں صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور دلکشی بھی حاصل ہوتی ہے-اس پھل سے آپ صحت مند ہاضمہ حاصل کرنے کےعلاوہ خون کی گردش کے عمل کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔ اور اپنے قوت مدافعت کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔ چہرے پر پڑنے والی جھریوں اور داغ دھبوں سے بچا جا سکتا ہے۔ لیچی وزن کو کم کرنے ، ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ آج آپ کو لیچی کھانے سے ملنے والے صحت مند فائدوں کے بارے میں بتائیں گے۔

ہاضمہ

لیچی آپ کےنظام ہاضمہ کو صحت مندرکھتی ہے۔ اس میں ڈائیٹری فائبر ز کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔جو آپ کے باؤل موومنٹ میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ اور نظام ہاضمہ سے متعلق ہونے والی بیماریوں سے آپ کو محفوظ رکھتی ہے۔ اس کےلیے آپ روزانہ کی غذا میں چار سے پانچ لیچی کھانے کی عادت بنالیں۔ تاکہ آپ اپنے نظام ہاضمہ کو بہتر بنا سکیں۔

ہائی بلڈ پریشر

جو لو گ ہائی بلڈ پریشرکا شکار ہیں ۔ ان کےلیے یہ پھل بہت فائدہ مندہے۔ اس کے اندر پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو کہ ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کےمریضوں کو الیچی کھانے کا مشورہ دیاجاتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

قوت مدافعت کو بڑھانا

ہمارے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے میں ہماری قوت مدافعت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ الیچی کے اندر وٹامن سی ، زنک اور ایسکروبک ایسڈ کی مفید مقدار پائی جاتی ہے۔جو کہ آپ کے جسم میں بیماریوں کو پیدار کرنے والے ٹاکسنز کو مارتی ہے۔ جس سے پوری باڈی کی ڈی ٹاکسی فیکشن کی جاتی ہے۔ آپ ایک دن میں چار سے پانچ الیچی کھانے سے اپنے امیون سسٹم کو بوسٹ کرسکتےہیں۔

وزن کو کم کرنا

وزن کم کرنے کے لیےلیچی بہت مفید ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں وزن کم کرنے کے لیے لیچی کو کھایاجاتا ہے۔ اسکے اندر کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے وزن کم کرنے کے لیے روزانہ کی غذا میں لیچی کا استعمال کریں۔ ہڈیوں کومضبوط بنانا: ہڈیوں کو مضبوط اور ہیلتھی رکھنے کےلیے اس کااستعمال بہت مفید ہے۔ کیونکہ ان میں کیلشیم ، وٹامن سی اور ہیلتھی بونز کو پروموٹ کرنےوالے ضروری نیوٹرینٹس بھرپو ر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔جن میں میگنیشیم ، فاسفورس، آئرن اور کاپر یہ تمام نیوٹرینٹس آپ کی ہڈیوں میں کیلشیم کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتےہیں۔ جس سے ہیلتھی بونز کو پروموٹ کیا جاسکتاہے۔

صحتمند جلد

سکن کوصحت مندر کھنےکےلیے وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈ ینٹس سے بھرپور لیچی جیسے پھل کھانا بہت ضروری ہے۔ زیادہ تر سکن پر جھریوں کا مسئلہ اور چھائیوں کامسئلہ وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس کی کمی کی وجہ سے ہوتاہے۔ ہیلتھی سکن پانے کےلیے اور جھریوں سے نجات پانے کےلیےلیچی کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

/ Published posts: 3254

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram