کہا جاتا کہ خوبصورتی کسی تعریف کی محتاج نہیں ہوتی۔ یہ بات بلکل درست ہے۔ مگر خوبصورتی جوانی کے دور میں اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ ادھرعمر ڈھلی ادھر خوبصورتی بھی رخصت ہوگئی ۔ اس لیے آپ کو پچا س سال کی عمر میں بیس سال کے نظرآنے کےلیے ایک آزمودہ نسخہ کےبارے میں بتائیں گے ۔ ایلوویر ا کے گودے اور انڈے کی سفید ی میں یہ معمولی سی چیز مکس کریں۔ لٹکتی جلد ٹائیٹ اور ساری جھریاں بھی غائب ہوجائیں گی۔
بنانے کا طریقہ:۔ اس آمیزہ کو تیار کرنےکےلیے آپ کو سب سے پہلے ایلوویرا کا ایک پتا لینا ہے-ایلوویرا کا پودا لے لیں اور اس کی شاخوں میں سے ایک شاخ لے لیں- اس کو چھیل لیں۔ اوراس کا گودا نکال لیں۔ ایلوویرا کا خالص گودا لیناہے۔ کسی کمپنی کا جیل نہ لیں کیونکہ اس میں کیمیکل ملے ہوتے ہیں۔ یہ گودا پیالی میں جمع کر لیں۔ آدھے پیالی کے قریب آپ نے فریش ایلوویرا جیل لیناہے۔پھر ا س کو بلینڈر کے جگ میں ڈال دیں۔ پھر آدھی پیالی سفید تل کی اس میں شامل کر دیں۔ سفید تل کو کوٹ کر باریک پیس لیں ۔ اورپھر اس میں ڈال دیں۔ ایلوویر ا کے فریش گودے اور سفید تلوں کو اچھی گرینڈ کرلیں۔ یہ ایک مکسچر تیار ہو جائےگا۔ ایک صاف پیالی میں یہ مکسچر نکال لیں۔ یہ ایک پیسٹ تیارہوجائےگا۔ اس کے استعمال سے آپ کو بہترین رزلٹ ملےگا۔ اب اس پیسٹ میں باقی تمام اجزاء بھی شامل کرلیں۔ ایک چٹکی ہلدی کی ڈال دیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہلدی خالص ہو- ناریل کا خالص تیل لے لیں۔ یہ کسی بھی حکیم یا آئل شاپ سے مل جائےگا۔ دو سے تین قطرے ناریل تیل کے شامل کر لیں۔ ایک انڈہ لے لیں۔ اس کی زردی استعمال نہیں کرنی ہے صرف سفید ی استعمال کرنی ہے۔ ایک چمچ کےبرابر انڈے کی سفید ی بھی اس مکسچر میں ڈال دیں۔ اب آپ چمچ کی مدد سے ان تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس نسخہ میں شامل تمام اجزاء اینٹی ایجنگ اجزاء ہیں۔
چالیس سال کی عمر کے بعد عموماً چہرے پر لائنز اور رنکلز پڑ جاتی ہیں۔ جلد لٹک جاتی ہے۔جلد میں جوانی والے کثافت نہیں رہتی۔ اگر آپ باقاعدگی سے یہ نسخہ استعمال کرتےہیں۔ تو اس سے آپ کے چہر ے پر بڑ ھتی ہوئی عمر کے اثرات اسی فیصد تک ختم ہوجائیں گے۔ سکن کی کھوئی ہوئی چمک بحال ہوگی۔ بڑھتی ہوئی عمر میں رنگت بھی عموماً ماند پڑ جاتی ہے۔ مگر اس نسخہ سے آپ کا رنگ بھی اچھا ہوگا۔
اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک برش کی مدد سے یہ مکسچر اپنے چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں۔ اور جب یہ خشک ہوجائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ لیکن دو گھنٹے تک صابن ہرگز استعمال نہ کریں۔ صرف ایک بار کے استعما ل سے آپ کو واضح فرق دکھائی دے گا۔چہرے کی رنگت میں ، سکن کی کثافت میں بہت فرق محسوس ہوگا۔ اس نسخہ کو ہفتے میں ایک سے دو بار ضرور استعمال کریں۔ آپ کو اس نسخہ کا بہت ہی اچھا رزلٹ ملےگا۔