محبت کرتی ہو مجھ سے ؟ہاں کرتی ہوں. بے انتہا محبت. میرے لیے کچھ بھی کرسکتی ہو؟ ہاں کرسکتی ہوں تم کہوں تو زہر کھالوں؟ اگر تم نے زہر کھالیا تو میرا کیا ہوگا. تم ہو تو میں ہوں. مگر آج میں تمہیں ایک اہم بات بتانے جارہا ہوں. دیکھو سونیا میں نے تمہیں کبھی اپنے گھر کے بارے میں نہیں بتایا کہ میرے گھر میں کون کون ہے اور کیسے ہیں ؟ تو بتاؤ ایسا کیا ہے تمہارے گھر میں جسے بتانے میں تم اتنے گھبرائے ہوئے ہو. تو سنو….
میرے گھر میں میرے بڑے دادا جی جو کہ غصے کے بہت تیز ہیں. وہ وقت کے ساتھ نہیں وقت ان کے ساتھ چلاتا ہے . اصول پرست ہیں اپنے اصول کے خلاف کبھی نہیں جاتے. ان کا کہنا ہے کہ گھر کی عورتوں کی آواز بھی انکے کان تک نہ پہنچے میری ماں انکے سامنے نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتی ہیں .اور گھر کا کوئی اور فرد خاص طور عورتیں گھر کے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی ہمارا کیا خاندانی کاروبار ہے. اس کی خبر کسی عورت کو نہیں دادا جی کو زرا بھی پسند نہیں کہ ہمارے گھر کے مرد عورتوں کے دوپٹے کے ساتھ بندھے ہوئے ہوں چاہے ماں اور بیٹے کا رشتہ کیوں نہ ہو.
کیا ہوا تمہیں ایسے کیوں دیکھ رہی تو کسے دیکھوں عادل اتنے سخت ہیں تمہارے دادا ہاں اب آتے ہیں میرے ابو کی جانب وہ بھی اتنے سخت ہیں کیا ہاں وہ تو دادا کی کاپی ہیں ان میں اور دادا میں زیادہ فرق نہیں صرف بالوں کا ہی ہے مطلب مطلب یہ کہ دادا جی کے بال مکمل سفید ہیں اور ابو جی کے آدھے تیتر اور آدھے بٹیر والا حساب ہے اور تمہاری امی کیا وہ روایتی ساس ہیں یا پھر وہ کچھ رحم دل ہوگی اب اسکا پتہ مجھے تمہارے ساتھ پتہ چلے گا کہ وہ کسی ہوگی کیوں تمہاری امی جی ہیں تمہیں نہیں معلوم ہاں میری امی ہیں جن کی آواز سنےے کے لیے میں ترس جاتا ہوں زندگی میں نہیں تو انکی زبان سے سنا ہی نہیں میں امی کے بہت قریب ہوں لیکن امی مجھے اپنے آپ کے قریب نہیں آنے دیتی دادای میری وفات پاگئیں وہ بہت سخت تھیں تمہارے گھر میں کوئی ہے جو سخت نہ ہوں جن کے مزاج ہم سے بھی کچھ ملتے ہوں ہاں ہیں نہ لیکن وہ آخر میں پہلے امی جی کی بات کرتے ہیں دادای امی جی کو بہت دبا کر رکھتی تھیں اب وہ اپنی بہو سے اپنی محرومی کا بدلہ لیں گئی یا جو درد انھوں نے پوری زندگی محسوس کیا اسکا احساس کرتے ہوئے کسی اور کو وہ درد دیتی ہیں یا نہیں اب چلو میرے گھر کی جان جسکی وجہ سے ہمارا مکان کچھ گھر لگتا ہے میرا چھوٹا بھائی احسن احسن ہاں احسن جو میری جان ہے جسے میں بہت محبت کرتا ہوں احسن ذندہ دل ہے مجھ سے بھی زیادہ ہنسا کھیلنا اسکا کام اسکول میں سب سے تیز ترین لڑکا ہے مگر اسکی ساری شراتیں ابو اور دادا جی کی غیر موجودگی میں ہی رہتی ہے امی اسکی طرف سے بہت پریشان رہتی ہیں کیونکہ ہمارے گھر کا ماحول اور احسن اس ماحول سے مختلف امی احسن کو بہت سمجھاتی لیکن وہ اپنی کرتا میں بھی اسے کچھ نہیں کہتا میں نے تو وہ شراتیں وقت سے پہلے ہی چھوڑ دی کیوں کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری وجہ امی جی کو دادا جی ابو جی سے کچھ سنا پڑے لیکن احسن کے چہرے کی چمک میں چاہتا ہوں کہ ہمشہ برقرار رہے .
اور اب میرے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ اب بھی کچھ رہ گیا ہے ہاں میرے گھر میں پسند کی شادی کو بہت برا سمجھا جاتا ہے کیا یہ اب تم مجھے بتارہے ہو اب کیا ہوگا دیکھو سونیا تم مجھ سے محبت کرتی ہو نا تو بس میرے لیے اپنے والدین کو منا لو کہ ہمارا رشتہ بڑوں کی رضامندی سے اور میرے گھر والوں کو یہ نہ معلوم ہوسکے کہ ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں پلیز میرے لیے آج میں ماما اور پاپا سے بات کرتی اور یہ بھی کہ تم نے ایم بی اے کر رکھا تم اتنی پڑھی لکھی یہ بھی کیا مطلب مطلب میرے دادا جی کو زیادہ پڑھی لکھی عورتیں نہیں پسند انکے مطابق اتنی پڑھی لکھی عورتیں خودسر اور بدتمیزی ہوتی ہیں اب تمہاری لسٹ ختم ہوئی یا اور بھی کچھ باقی ہاں میرے گھر کے سارے کام بہو کرتی ہے جسے میری ماں کررہی ہیں تو تم زرا کام ھی سیکھ لینا مجھے ڈر لگ رہا عادل اگر میں انھیں پسند نہیں آئی تو میں مرجاؤں گی میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں سونیا یہ سچ ہے کہ اگر میرے گھر والے تمیں پسند نہیں کرے گے تو میں تم سے شادی نہیں کروں گا لیکن پھر کسی بھی لڑکی سے شادی نہیں کروں گا بس رہنے دو فلمی لائن ہاں یہ ضرور ایک فلمی لائن ہے لیکن میں دل سے کہہ رہا پورے ارادے کے ساتھ کہہ رہا ہوں تم سچ کہہ رہے ہو ہاں جان لیکن جو ہونا ہی نہیں اس کے بارے میں سوچنا ہی کیوں تمیں کوئی کیسے نا پسند کرسکتا ہے تم سب کو ضرور پسند اوگی دیکھ لینا آئ لو یو عادل لو یو تو اب جلدی سے جاؤ انکل آنٹی سے بات کرو اگر تم بھی کرلیتے نہیں پہلے تم بات کرلو اور مجھے پتہ ہے کہ وہ ایک بیٹی کے والدین ہیں انھیں یقین دلوانے ضرور آؤں گا
جاری ہے۔۔۔۔