مزاح نگار:- مصور شاہ
عنوان:- ٦ روپے کا پیکج
پیکج ٦ روپے کا باتیں کروڑوں کی کمال ہے جو لوگ محبت، چاند، اور ستارے آپکے قدموں میں لا کر رکھنے کی باتیں کرتے ہیں ذرا آپ ان سے انکا فیس بک پاسورڈ مانگ لیجئیے۔ اگر پاسورڈ مل جائے تو ان کی چیٹنگ دیکھیں کہ کتنوں کیساتھ یہ چاند ستارے توڑکر لانے والا وعدہ کیا جا چکا ہے۔ اتنے تو ستارے نہیں ہوں گے جتنوں کیساتھ جناب وعدے کر چکے ہوں گے۔ اب اگر معشوقوں کی تعداد ستاروں سے ڈبل ہوئی تو ایک ستارے کے دو ٹکڑے کرنے پڑیں گے۔ تب جا کے ہر ایک کو آدھا آدھا ستارہ مل سکے گا۔ . ویسے تعجب کی بات تو یہ ہے کہ رات بھر اپنے محبوب کو جھوٹے دعوے سے خوش کرنے والے۔ رات بھر گھر والوں سے چھپ کر موبائل فون پر باتیں کرنے والے اور لمبی لمبی چھوڑنے والے، جب ستارے توڑنے کا ٹائم آتا ہے تو سو جاتے ہیں۔ جب تک امی جی جھاڑو سے مار مار کر نہ اٹھائیں تب تک خواب خرگوش سے نہیں جاگتے۔ دن ڈھلے جب نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو ستارے سو چکے ہوتے ہیں۔ان عاشقوں نے کیا خاک ستارے توڑنے ہیں؟؟؟ . ستارے توڑنے والا کام یا تو وہ کسی مزدور کو مزدوری دے کر کروائیں گے۔ (کیونکہ خود تو اِن عاشقوں سے دو قدم نہیں چلا جاتا آسمان پر کیا خاک جائیں گے ؟؟(تارے توڑنے)۔ یا پھر انکل نیل آرم سٹرانگ کو کچھ لے دے کر راضی کریں گے کہ بھائی چاند پر تو تم ویسے بھی جا چکے ہو اب ہمارے محبوب نے ستارے توڑنے کا کہہ دیا ہے۔ تم جاؤ اور ہمارے لئے ستارے توڑ لاؤ)۔ اگر مزدور نے یا انکل “نیل آرم سٹرانگ” نے بھی (ستارے توڑ کر لانے سے) انکار کر دیا تو پھر سچ میں اِن عاشقوں کی پھوک ایسے نکل جائے گی جس طرح پنکچر ہونے کے بعد ٹائر سے ہوا نکل جاتی ہے۔ . ان جھوٹے دعوے داروں کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ کئی ستارے ایسے ہیں جو ہماری زمین سے بھی بڑے ہیں۔ کچھ ستارے ہماری زمین سے تو بہت چھوٹے ہیں لیکن پھر بھی ہمارے لئے وہ کسی پہاڑ سے کم نہیں۔ ان ستاروں کو کیسے توڑیں گے کبھی کسی نے سوچا۔ (ہاہاہاہاہاہا) فرض کریں اگر وہ ستارہ توڑ لیں تو پھر اس کو زمین پر لائیں گے کیسے؟؟؟ کیونکہ ستارے تو اتنے بڑے بڑے ہیں کہ ہماری سوچ بھی سوچ نہیں سکتی کہ وہ کتنے بڑے ہیں؟؟؟ فرض کریں ستارہ توڑ کر لے آئے اس کو رکھیں گے کہاں؟؟؟؟ (اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغدار میں) ۔ فرض کریں ستارہ توڑ لیا، توڑنے کے بعد رکھ بھی لیا اب محبوب تک کیسے پہنچائیں گے؟؟؟ ستارہ ہاتھ سےاٹھا کر تو محبوب کو پکڑا نہیں سکتے۔ اور ابھی تک پاکستان میں اتنی بڑی کرین یا کوئی لوڈر گاڑی نہیں بنی جس میں ایک ستارہ سما جائے۔ (کسی اور ملک میں اتنی بڑی گاڑی ہے؟؟؟ جو اِس ستارے کو اُس کے محبوب تک پہنچائے ؟؟؟ کسی کو پتہ ہو تو بتانا؟؟) ستارہ پہنچانا تو بہت مشکل بلکہ ناممکن ہو گیا یار اب کیا کریں گے یہ عاشق۔ . میرا مشورہ ہے “جو روکھی سوکھی کھانے کو ملتی ہے وہ کھا کے سو جائیں ۔ ۔ محبوب کو کال کرنے کیلئے ٦ روپے کا پیکج کیا جاتا ہے ۔ جو بندہ ٦ روپے کا پیکج کروا کے ستارے توڑ کر لانے کے دعوے کرے۔ اس کو میں ٦٠٠روپےدیتا ہوں وہ ہمارا پرانا گھر توڑ دے۔ میں نے نیا مکان بنانا ہے۔ آج کل مزدوری بہت مہنگی ہے۔ کہاں تمہارے پیکج والے ٦ روپے اور کہاں اتنی بڑی ٦٠٠ روپے کی آفر (ان پیسوں سےتم ١٠٠ دن پیکج کرو ا سکتےہو)۔۔۔ کام بھی کم کرنا ہے اور پیسے بھی زیادہ دے رہاہوں۔ (مکان توڑنا بنسبت ستارے توڑنے کے بہت کم ہے واللہ)۔ اگر آفر پسند آئے تو میرے سے رابطہ کرنا اور اب ایک بہت ہی مشہور شعر پر اکتفا کرتا ہوں کہ،
بات چلی تو نیل گگن سے تارے توڑے لوگو نے
وقت پڑا تو جان چھڑالی جان سے پیارے لوگو نے
(وسلام)
ھاھاھاھاھا ۔۔۔۔ بہت اچھے کیا خوب ھاھاھا