مرد کی سوچ سے انجان لڑکیاں

In افسانے
April 20, 2021
مرد کی سوچ سے انجان لڑکیاں

اکثر خوش مزاج انسان کے ساتھ کچھ ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں جو ان کے لیے ایک ڈراونہ خواب بن کر ساری زندگی ان کا پیچھا کرتے ہیں ۔
چند سال پہلے کی بات ہے کہ ایک شہر میں ایک بہت خوش مزاج لڑکی رہتی تھی عمر تقریبا 16یا17 سال تھی میٹرک کلاس میں پڑھتی تھی اور بہت ہی ذہین بھی تھی۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے وہ لڑکی معمول کی طرح سکول سے گھر کی طرف روانہ ہوئی سکول اس کے گھر سے تقریبا 20 یا 25 منٹ کے فاصلے پر تھا وہ اکیلی تھی اور پیدل بھی گرمی کا موسم تھا اور گلیاں بھی سنسان اسے کیا پتا تھا کہ راستے میں کچھ ہوس پرست اس کا انتظار کر رہے ہیں ۔

وہ جیسے ہی شاہراہ عام سے گھر کی طرف مڑی تو گلی کے اختتام پر کھڑے کچھ لڑکوں نے اسے پکڑ لیا اس نے شور مچانا چاہا پر ان لڑکوں نے اس کے منہ پرکپڑا رکھ کر اسے بے خوش کر دیا ۔

کافی دیر تک جب لڑکی گھر نہ پہنچی تو اس کے گھر والوں نے اسے ڈھونڈنا شروع کر دیا ہر جگہ اسے تلاش کیا پر اس کا کوئی سراغ نہ ملا پولیس نے ہر جگہ گمشدہ لڑکی کی تصویر شائع کروا دی تاکہ لڑکی کا جلد پتہ لگایا جا سکے۔

پورا ایک دن گزر گیا پر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا پھر دوسرے دن شام کو ایک انجان نمبر سے اس لڑکی کے گھر پر کال آئی۔

کال پر کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود تھی وہ بہت ڈری ہوئی تھی اس کی آواز سے معلوم ہو رہا تھا اس نے بتایا کہ ومری شہر کے کسی پارلر میں موجود ہے وہ ڈاکو اسے کہیں دور لے جارہے تھے ۔
وہ لوگ کھانا کھانے کی غرض سے گاڑی سے اترے اسی دوران میں وہاں سے فرار ہو گئی۔

اس لڑکی کی قسمت تو اچھی تھی کہ اس کے ساتھ کچھ برا نہیں ہوا لیکن ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی اس لیے سکول جانے والے بچے، بچیوں اور ان کے والدین سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں اپنا اور اپنے بچوں کا خیال رکھیں کیونکہ ہمیں اندازہ بھی نہیں ہے کہ ہمارے درمیان ایسے کتنے ہوس پرست لوگ موجود ہیں ۔

اپنا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کا بہت خیال رکھیے گا اور کمنٹ کر کہ ضرور بتائیے گا کہ آپ کو یہ کہانی کیسی لگی اور کیا آپ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جن کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا ہو۔

/ Published posts: 2

Hi My name sadia I like article writing I'm new writer on this site please support and follow my posts if you like. Thanks!

2 comments on “مرد کی سوچ سے انجان لڑکیاں
Leave a Reply