با ادب باملاحظہ ہوشیار، مشرق وسطیٰ کے عرب حکمرانوں کی ایسی شہزادیاں جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں

In خواتین
May 04, 2021
با ادب باملاحظہ ہوشیار، مشرق وسطیٰ کے عرب حکمرانوں کی ایسی شہزادیاں جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں

عرب حکمرانوں کے گھر کی خواتین کے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ دنیا بھر کے حکمرانوں کی طرح ان کی بیویاں اپنے مردوں کے ساتھ خاتون اول کے طور پر میڈیا کے سامنے نہیں آتی ہیں اس وجہ سے لوگوں کا قیاس ان کے بارے میں یہی ہوتا ہے کہ وہ بھاری پردے میں چھپی ہوئی کم تعلیم یافتہ گھریلو خواتین ہوں گی۔ مگر جس طرح وقت نے دنیا کو تبدیل کیا ہے اسی طرح تبدیلی کی ہوا سے یہ شہزادیاں بھی نہیں بچی ہیں اور یہ بھی دنیا کی دیگر خواتین کی طرح بہت فعال اور تعلیم یافتہ ہیں ایسی ہی کچھ شہزادیوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

رانی ال عبدااللہ

یہ اردن کی ملکہ ہیں کنگ عبداللہ دوئم کی والدہ اور تخت کے جانشین حسین کی والدہ ہیں۔ رانی ال عبداللہ سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو ہیں اور اکثر اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ کی خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ وہ خواتین کے جدید لباس کی تحریک کی سرگرم رکن ہیں اور اس بات کی خواہاں ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی خواتین کو بھی جدید لباس پہننے کا حق ملنا چاہیے ملکہ خود بھی ارمانی کے لباس کی برینڈ ایمبسٹر ہیں اور اکثر ان کی تصاویر میگزينز کا حصہ بنتی رہتی ہیں-

عمیرہ ال تاویل

یہ سعودی شہزادی ہیں جو کہ اکثر سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ ہر انسان کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق ہونا چاہیے۔ وہ امریکہ میں زیر تعلیم ہیں جہاں اپنی گاڑی خود چلاتی ہیں۔ اور الولید کے نام سے ایک عطیاتی این جی او بھی چلا رہی ہیں جو کہ غریب اور یتیم بچوں کے لیے کام کرتی ہے۔

دینا عبداالعزیز السعود

دینا عبدالعزیز کا تعلق بھی سعودی شاہی خاندان سے ہے اور ان کا شمار عرب شاہی خاندان کی اسٹائلش ترین شہوادیوں میں ہوتا ہے۔ اور سعودی عرب اور قطر میں اپنے بوتیک چلاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے فیشن میگزین ویگیوعرب کی ایڈیٹر بھی ہیں۔ ان کے تین بچے بھی ہیں جن کی پرورش کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انڈسٹری کی ترقی کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔

موضع بنت نصیر

یہ سابق امیر قطر کی دوسری بیوی اور موجودہ امیر قطر کی والدہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قطر کی ایجوکیشن سائنس اور سوشل ڈيولپمنٹ کے شعبے کی سربراہ بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں یونیسکو کی سفیر بھی ہیں۔ وہ قطر کو سلیکون ویلی کا ایک مضبوط مرکز بنانے کی خواہاں ہیں۔

حیا بنت حسین

حیا اردن کے بادشاہ کی بہن ہیں اور دبئی کے فرماں روا شیخ محمد بن راشد المختوم کی بیوی بھی ہیں۔ وہ آکسفورڈ کی طالبہ ہیں ۔ اس کے علاوہ عطیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ۔ اور اقوام متحدہ کے امن مشن کی سفیر بھی ہیں۔