___________________________
عنوان
*باریک لباس*
حضرت علقمہ بن ابی علقمہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : حفصہ بنت عبد الرحمن ، عائشہ ؓ کے پاس آئیں تو ان پر باریک چادر تھی ، عائشہ ؓ نے اسے پھاڑ دیا ، اور انہیں موٹی چادر پہنا دی ۔ ، رواہ مالک ۔
✒️ آج کل تو یہ بھی فیشن بن گیاہےکہ خواتین سر چھپانےکوعیب سمجھتی ہیں۔اور اگر کوٸی عورت دوپٹہ اوڑھتی بھی ہے تو وہ اس قدر باریک ہوتاہےکہ سر کےبال اور موَاقع حسن وجمال اس سے پوشیدہ نہیں ہوتے۔یاپھر دوپٹہ ایسے کپڑے کا بنا ہوا ہوتاہے جو سر پہ ٹھہرتاہی نہیں بار بار سِرک جاتاہے اور اسکو فیشن سمجھاجاتا ہے اناللہ٠٠٠٠
✒️ اور اسی طرح آج کل ایسےکپڑوں کارواج ہوگیاہے کہ کپڑوں کےاندر سے نظرپار ہوجاتی ہے ایسے کپڑوں کاپہننا یا نہ پہننابرابرہے
✒️اور پھر ظلم کی انتہا کہ بہت تنگ ٹاٸٹ لباس پہناجاتاہے جس سے اعضاٸے جسم مزید نمایاں ہوجاتےہیں۔اگر برقعہ بھی پہن لیں تو برقعہ بھی پردے کےبجاٸے مزید زینت ظاہرکرنے کا سبب نتا ہےآجکل کے برقعے کی زینت کو چھپانےکےلیے مزید برقعے کی ضرورت ہے
✒️ اس کے ساتھ ایک اور فیشن ????کہ برقعہ میں نقاب ایسا اختیار کرلیاگیا ہے کہ جو بالکل باریک ہوتاہے جس سے پورا چہرہ نظرآتاہے اور خاص کر یہ دو آنکھوں والا نقاب بہت خطرناک ہےاس سے بھی بڑا ظلم کہ اب اسکولوں میں مخلوط تعلیم اور ایسے یونیفارم کا رواج دیا جارہا ہے کہ جس میں نصف ستر کھلا رہتا ہے مخلوطتعلیم اور بے حیائی کے لباس پر اگر کوٸی بات کرے تو اسکو قدامت پسند اور دقیانوس کہہ دیا جاتا ہے-حالانکہ اسکولوں کی بے حیائی والے ماحول میں نشوونماپانےکے بعد کالج اور یونیورسٹی میں پہنچنے تک مسلم بچیوں کے رنگ وروپ بالکل بے حیائی میں ڈھل چکے ہوتے ہیں اور حیاسوزی اور فحاشی کے وہ مناظر سامنے آنے لگتے ہیں کہ انسانیت اور شرم وحیا اپنا سر پیٹ کے رہ جائیں۔????????
کیا بے حجابی اور نیم عریانی کے بغیر کوئی لیکچر سمجھ میں نہیں آئے گا اور کیا کسی مضمون کو سمجھنے کے لیے زیب وزینت والا چہرہ ضروری ہے اور کیا چھوٹے اور چست لباس کے بغیر کوئی کتاب سمجھی نہیں جاسکتی۔ اور کیا کلچر کے نام پر والدین کے سامنے ان کی بیٹیوں کو اسٹیج پر بے حیائی کے لباس میں ڈانس کروانا اور نچوانا حصول تعلیم کے لیے ضروری ہے؟؟؟
*بے پردہ نظر آٸیں جو کل چند بیبیاں*
*اکبر غیرت قومی سے زمیں میں گڑ گیا*
*پوچھا جو ان سے آپ کے پردہ کا کیا ہوا*
*کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑ گیا*
تحریر محمد عدیل علی خان
Twitter//@iAdeelalikhan
Instragram//@iAdeelalikhan
Please follow us on Social media
????????
Pingback: زندگی بڑی بے رحم ھے - نیوز فلیکس