زبان ایک ایسا آلہ ہے جس کے ذرئعے ہم اپنا پیغام دوسروں تک پہنچاتے ہیں.ہم اسی کے ذرئعے لوگوں سے اور معاشرے سے جڑے رہتے ہیں اور تاریخ شاہد ہے کہ وہ قومیں دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہیں جو اپنی قومی زبان سے پیار کرتی ہیں. لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے چند سالوں سے ہم لوگ انگریزی بولنے اور سیکھنے کے چکر میں ایسے پڑے کہ اپنی پیاری زبان”اردو” سے آج تقریباََ نا واقف ہی ہیں.نتیجہ ہی ہوا کہ نہ آج ہم ٹھیک طرح سے اردو بول پاتے ہیں اور نہ ہی انگریزی.
اس وقت جب دنیا تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے ہم اسی زبان کے چکر میں الجھے ہوئے ہیں.عالمی زبان انگریزی ہونے کی حقیقت اپنی جگہ مگر ہر قوم کو آگے بڑھنے کے لئےاپنی قومی زبان کا سہارا لینا پڑتا ہے.چین اور بھارت جیسے کثر آبادی والے ملکوں میں آج بھی ان کی قومی زبان کو جو اہمیت حاصل ہے وہ انگریزی کو نہیں. لہذا بحیثیت پاکستانی ہمیں اپنی قومی زبان اردو کو اہمیت دینا ہوگی.تعلیمی اداروں میں اردو کو رائج کرنا ہوگا اور اردو کا کھویا ہوا مقام اسے واپس دلانے کے لیئے محنت کرنا ہوگی تب ہی ہم ترقی کرتی دنیا کا سامنا ک پائیں گے.والسلام
نیوز فلیکس 05 مارچ 2021