لاہور کے پانچ خوبصورت مقامات

In عوام کی آواز
March 03, 2021

لاہور پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا دارالحکومت ہے اور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اپنے کلچر اور زندہ دلی کے لحاظ سے پاکستان کا دل کہا جاتا ہے کہ غیر ملک سے آنے والے اکثر سیاح لاہور لازمی جاتے ہیں دنیا کا 26 واں بڑا شہر ہے لاہور میں دیکھنے کے لئے بہت سے تاریخی اور سیاحتی مقامات موجود ہیں یہاں پر سیاحوں کو کھینچ لاتی ہیں آج ہم آپ کو ایسی ہی پانچ جگہوں کے بارے میں بتاؤں گا جو لاہور میں دیکھے بغیر لاہور کا دورہ پورا نہیں ہو سکتا.

نمبر 1: لاہور فورٹ
فورٹ لاہور جسے شاہی قلعہ کہا جاتا ہے ایک حیرت انگیز اور خوبصورت قلعہ ہے یہ شاہی قلعہ ر مغل بادشاہوں کی یاد دلاتا ہے جو تقریبا بیس ایکڑ وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے یہ دنیا کو حیران کر دینے والا قلعہ ہے لاہور میں آنے والے سیاح شاہی قلعے کو دیکھنے لازمی جاتے ہیں

نمبر2: بادشاہی مسجد
بادشاہی مسجد لاہور میں شاہی قلعے کے نزدیک واقع ہے اس تاریخی مسجد کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین اور سب سے بڑی مساجد میں کیا جاتا ہے بادشاہی مسجد میں دو لاکھ سے زائد لوگوں کی نماز پڑھنے کی جگہ موجود ہے اسے مغل بادشاہ اورنگزیب نے 1973 میں تعمیر کروایا تھا یہ مسجد لاہور کے تاریخی ورثے کو بھی اجاگر کرتی ہے

نمبر 3 مینار پاکستان
مینار پاکستان کو کون نہیں جانتا یہ خوبصورت مینار 1960 کی دہائی میں اس مقام پر تعمیر کیا گیا تھا .مینار پاکستان تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتا ہے جسے یادگار پاکستان بھی کہا جاتا ہے یہ جگہ خوبصورت باغ سے گھری ہوئی ہے .

نمبر 4:واہگاباڈر
پاکستان اور انڈیا کے درمیان اکثر کشیدگی رہتی ہے اور دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے خلاف کافی جذبہ رکھتی ہے اور ان جذبات کو دیکھنے کے لئے سب سے بہترین جگہ ہے لاہور شہر سے کچھ کلومیٹر دور واقع ہے اگر آپ دیکھنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو شام کے وقت جائیں .کیوں کہ روزانہ شام کو واگا بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوتی ہے جس کو دیکھنے ہزاروں لوگ دور دور سے آتے ہیں.

نمبر 5: لاہور زو
لاہور زو دنیا کا چوتھا قدیم ترین زو ہے جس سے اٹھارہ سو بہتر میں تعمیر کیا گیا تھا یہ زو سیاحوں میں کافی زیادہ مشہور ہیں جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا زو بھی ہے لاہور زو میں ہر سال تیس لاکھ سے زائد لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں اس زو میں 30 مختلف اقسام کے 380 جانور موجود ہیں .

دستبرداری : اس کیٹیگری کی تمام پوسٹس عوام کے نظریات اور خیالات پر مبنی ہیں ،نیوزفلیکس کی ٹیم ان تمام آرٹیکلز میں پیش کردہ حالات و واقعات کی درستگی کی ذمہ دار نہیں ہے۔

/ Published posts: 14

I am a professional writer and also a youtuber

1 comments on “لاہور کے پانچ خوبصورت مقامات
    sumbal

    مہربانی فرما کر اپنی تحریر پر نظر ثانی کریں۔کیا آپ کے خیال میں اورنگ زیب نے 1973 میں اسےتعمیر کروایا تھایعنی پاکستان بننے کے 25 سال بعد ۔ پلیز اپ لوڈ کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے۔

Leave a Reply