100حاجتیں پُوری ہونے کا وَظِیفَہ  

In اسلام
March 03, 2021

اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھنے ک بے حد و بے حساب فضائل ہیں۔ اگر دکھوں نے گھیرا ہو تو بھی درود شریف ان سے نجات کے لے  بہترین دوا  ہے۔ آج کل ہر کوئی دکھ یا کسی پریشانی میں ہی مبتلا نظر آتا ہے؛ کوئی بیروزگاری سے تنگ ہے تو کوئی گھریلو ناچاقیوں سے بیزار، تو کوئی نافرمان اولاد سے پریشان، کسی کو بیماروں نے گھیرا ہے تو کہیں جن و آسیب کا بسیرا ہے۔ ایسے تمام مسائل کی اک دوا درود شریف ہے ۔ ہر درد کی دو ہے صل علی محمد تعویذ  ہر  بلا ہے صل علی محمد.

    100حاجتیں پُوری ہونے کا وَظِیفَہ   تمام جہانوں کے لئے رحمت ، وجہ تخلیق آدم و بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ رَحمت نشان ہے  :جو مجھ پر روز 100 بار درود پاک پڑھا کرے گا اللہ کریم اس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا ان میں سے ستر (70) آخرت کی اور تیس(30) دُنیا کی حاجات ہوں گی ۔مگر قربان جائیے اللہ کے مَحبوبِ، آخری نبی، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرکہ جن کا فرمانِ دِلنشین آپ نے سَماعت فرمایاکہ’’جوشخص دن بھر میں سو بار میری ذات پردُرُودِ پاک پڑھ لیا کرے گاتواس کی بَرَکت سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی سو حاجتیں پُوری فرمادے گا ۔ ‘‘ تو کیوں نہ ہوکہ ہم بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اپنے پیارے پیارے نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرکثرت کے ساتھ دُرُودِ و سلام پڑھا کریں  ۔

 مگر یاد رہے کہ جب بھی حُضُور پر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود شریف پڑھا جائے ، مَحَبَّت و شوق کے ساتھ پڑھا جائے کیونکہ دُرَّۃُ النَّاصِحین میں ہے ’’ یعنی تین چیزیں اللّٰہ پاک کے نَزدیک مچھر کے پَر کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتیں ، ان میں سے ایک یہ کہ نمازخُشُوع و خُضُوع کے بغیر پڑھی جائے ،  دوسری یہ کہ ذِکر، غَفْلَت کے ساتھ کیا جائے ، کیونکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دلِ غافِل کی دُعاقَبُول نہیں فرماتا ، تیسری یہ کہ  حضور محمد رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر بغیر تَعْظِیم اور بغیر  نِیَّت دُرُودِ پاک پڑھنا۔
                       
 محتاجی دور کرنے کا نُسخہ حدیث پاک میں ہے کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  فرمایا : یعنی جومُجھ پر روزانہ پانچ سو بار دُرُود شریف پڑھ لیا کرے گاوہ کبھی مُمحتاج نہ ہو گا”۔پھر اس حدیث شریف کو بیان کرنے کے بعد یہ واقعہ بیان فرمایا :  ’’ایک نیک آدمی تھا، اُس نے یہ حدیث سُنی تو غلبۂ شوق کے ساتھ پانچ سو بار دُرود شریف کا روزانہ وِرْد شُروع کردیا ۔ اس کی برکت سے اللہ پاک نے اس کو غنی  کر دیا۔ تو کیوں نہ کہیں کہ ہر درد کی دوا ہے صل علی محمد .

نیوز فلیکس 03 ما رچ 2021

/ Published posts: 2

میں ایک خاتون خانہ ہوں اور اپنے پاس موجود قیمتی باتیں دوسروں تک پہنچانا چاہتی ہوں۔

1 comments on “    100حاجتیں پُوری ہونے کا وَظِیفَہ  
Leave a Reply