اللہ کے نام پہ دے دے بابا

In اسلام
January 05, 2021

*اللہ کے نام پہ دے دے بابا*
لا تقنطو امن رحمۃ اللہ
اللہ تعالی نے اپنے پاک کلام میں فرمایاکہ میری رحمت سے کبھی بھی مایوس نہ ہونا
تو جب خالق حقیقی نے فرما دیا ہے کی میری رحمت اتنی بڑی ہے کہ وہ پوری دنیا کے ہر ایک نفس پر بھی برس جاے تو اللہ تعالی کی رحمت میں کمی واقع نہیں ہوسکتی اگر آپ کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے توآپ صرف اللہ تعالی سے ہی مانگے کیوں کہ دنیاں میں اگر ہم کسی سے مانگتے ہیں تووہ جتنا بھی بڑا سخی ہو آخر ایک نہ آیک دن وہ یہ بات آدمی کو کسی نہ کسی ذریعہ سے جتلا دیتا ہے کہ تم تو میرے ٹکڑوں پہ پل رہے ہو اگر میں تمہارا ہاتھ نہ پکڑتا تو تم نے ذلیل اور رسوا ہو جانا تھا
لیکن دنیاجہاں میں صرف ایک ہی ایسی ذات ہے جس سے ہم نہ مانگے تو ناراض ہوتا ہے ہم اپنی وسعت کے مطابق اپنی ہمت کے مطابق مانگیں گے اور وہ اپنی رحمت سے بڑھ کر دے گا ا
استاد جی فرماتے ہیں کہ جب مانگنا ہی اس ذات سے ہے جو کسی کی محتاج نہیں اور جو خالق رازق ذات ہے تو اس طرح کیوں مانگتے ہو کہ یااللہ ہمیں گاڑی دےدےموٹرسائیکل دے دےوغیرہ بلکہ اس طرح مانگوکہ یااللہ ہمیں آرام دہ سواری عطاء فرما تو پھر اس میں کوئی قید نہیں ہے کہ وہ گاڑی ہو یا ہوائی جہاز ہو
لیکن اگر ہمارے پاس کوئی ضرورت مند آجاتا ہے اپنی ضرورت لے کر تو ہم اپنی وسعت بقدر اس کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اللہ تعلئ اس میں لوگوں کو آزماتا ہے کہ میں نے اس کو مال و دولت دی ہے یہ میرے راستے میں بھی خرچ کرتا ہے یا کسی ضرورت مند کی ضرورت پورے کرتا ہے یا اپنی ہی موج میں مست ہے اور تکبر کی چادر کو اپنے اوپر اوڑھا ہوا ہے
اگر ہم لوگوں میں سخاوت کے لحاظ سے مشہور ہیں تو جب ہم سے لوگ سوال کرتے ہیں تو وہ اس لیے سوال نہیں کرتے کہ لوگوں کوضرورت مند بنایا گیاہے بلکہ اللہ تعا لی آپ کو آزماتا ہے اور اس کے آ زمانے کے طریقے مختلف ہیں کسی کو کس انداز سے اور کسی کو کس انداز سے آزماتا ہے اور اگر ہم اپنی سخاوت کو چھپاتے ہیں تو اس سے ہماری سخاوت چھپ نہیں سکتی دنیا میں بار بار کسی سے نہیں مانگنا چاہیے.
کیونکہ جو زیادہ سوال کرتا ہےوہ ایک دن محروم کر دیا جاتا ہے
اس وجہ سے کم کھاؤ لیکن اپنا ہو کسی پر بوجھ مت بنیں
در در کی ٹھوکروں سے بہتر ایک اس ذات کے سامنے جھکیۓ جو کسی کا محتاج نہیں ہے
اللہ تعالئ سے دعا ہےکہ ہمیں در در کی ٹھوکروں سے محفوظ فرمائے آمین ثم آمین
حافظ سیف الرحمان چاند

/ Published posts: 11

زندگی کا سکون نماز میں ہے

Facebook