آج دفتر سے دس منٹ لیٹ ہو گیا تھا بیگم نے ناشتہ کرنے پر اصرار کیا مگر میں نے اس میں نے کہا کہ میں آفس میں کچھ کھا لوں گا اس کے زیادہ اصرار پر صرف ایک چائے کا آدھا کپ کیا کیا اور اپنے موٹرسائیکل کی جانب لپکا لیکن بدقسمتی سے وہ بھی اسٹارٹ ہونے کا نام نہیں لے رہی تھا موبائل کھول کرٹائم دیکھنے لگا تو ایک میسج پر میری نظر پڑی جو کہ باس کا تھا جس میں لکھا تھا کہ صبح آفس جلدی آنا ہے ضروری میٹنگ ہے مزید دو منٹ کی جدوجہد کے بعد خدا خدا کر کے موٹر سائیکل اسٹارٹ ھوگی میں ہواؤں سے باتیں کرتا ہوا اپنے آفس کی جانب رواں دواں تھا میں نے ہیلمیٹ زیب تن کیا ہوا تھا ٹریفک اپنے معمول پر رواں دواں تھی آج اپنے معمول کی رفتار سے تیز جا رہا تھا اچانک ایک شخص بڑی برق رفتاری سے میرے بہت قریب سے گزرا ہمارا فاصلہ چند انچ سے زیادہ نہیں تھا دل ہیں ہی دل میں اسے کوسنے لگا کہ یہ کیا حرکت ہے ابھی تھوڑی اونچ نیچ ہوجاتی تو دو اہم زندگیاں داؤ پر لگ گئی تھی خدا خدا کرکے میں آفس پہنچا اور اپنا بیگ کھول کر دیکھا اس میں میری بڑی ضروری فائل نہیں تھی جو میں شاید گھر بھول آیا تھا مگر بیگ میں ایک ڈبہ پڑا تھا کھول کر دیکھا اس نے میرا ناشتہ رکھا لا گیا تھا اسے دیکھ کر خوشی ہوئی اور دل بیگم کی محبت سے لبریز ہوگیا ناشتے کو ایک طرف رکھ کر کر کر بیل بجا کر کر ٹی بوائے کو بلایا بوس کا پوچھا تو وہ کہنے لگا آج باس نہیں آئیں گے انہیں کوئی ضروری بڑی کام پیش آ گیا ہے مزید معلومات پر پتہ چلا آج والی میٹنگ کل طے پا گئی ہے دل میں خدا کا شکر ادا کیا کہ آج میری چھوٹی سی بے احتیاطی کی وجہ سے بہت بڑی رسوائی سے بچ گیا . میری ذرا سی لاپرواہی کی وجہ سے سے بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا اسی لئے کہتے ہیں احتیاط ضروری ہے .
Thursday 7th November 2024 10:41 am