Skip to content

کامیابی کے 5 بنیادی عناصر

جیسا کہ سب جانتے ہیں کے ہر شخص کامیاب ہونا چاہتا ہے اور کامیابی کو پسند کرتا ہے۔
لیکن کامیابی ہر انسان کی قسمت میں نہیں ہوتی یہ صرف ان لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو اس کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں کامیابی کو٥ مختلف اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
اولین مقصد
زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کسی مقصد کا ہونا ضروری ہے آپ کیا کرنا چاھتے ہو کیوں کرنا چاھتے ہو کوئی مقصد ہو گا تبھی آگے بڑھو گے۔ ایسے مسافر کی طرح بنو جسے پتہ ہو کے اس کی منزل کیا ہے۔ ایک اندھے مسافر کی طرح دوڑتے رہنے سے منزل نہیں ملتی۔
بڑی سوچ
بڑی سوچ ہی انسان کو بڑا بناتی ہے۔ انسان عمر سے نہیں بڑی سوچ سے بڑا بنتا ہے اگر کوئی یہ سوچتا ہے کے دوسرے کسی انسان کو ہرا کر وہ اپنا مقصد حاصل کر لے گا یہ ناممکن ہے۔ اپنی سوچ اپنے مقصد کی طرح صاف رکھو کامیابی بھی ملے گی۔
حوصلہ شکنی کرنے والے لوگ
ایسے لوگوں سے بالکل دوری اختیار کر لیں جن کا منفی رویہ ہو تنقید کرنے والا ہو۔تنقید کرنے والے لوگ نہ تو کامیاب ہوتے ہیں نہ ہونے دیتے ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ بھرے پڑے ہیں تنقید وہی لوگ کرتے ہیں جو خود کچھ نہیں کر سکتے۔
سخت محنت کرنا
یہ تو سب جانتے ہیں محنت کامیابی کی کنجی ہے۔ جو لوگ گھڑی کی سوئی کے حساب سے چلتے ہیں کامیابی انکا مقدّر ہوتی ہے۔
٥۔ اپنی کمیونٹی کو ادائیگی
جو ہنر یا تعلیم آپ کے پاس ہے یہ آپکا فرض ہے کے اس کو ان لوگوں تک بھی پہنچایں جو آپ کے آس پاس ہیں علم بانٹنے سے بڑھتا ہے اگر آپ کے ارد گرد لوگ کامیاب ہیں تو پورا معاشرہ کامیاب ہے اور پورا ملک کامیاب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *