Skip to content

طلاق کی عجیب قسم

قاضی ابو بکر ابن عربی نقل فرماتے ہیں کے جس زمانے میں منصور بغداد کا خلیفہ تھا موسیٰ بن عیسیٰ ہاشمی نام کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو فرط محبت میں یہ کہہ دیا کہ اگر تم چاند سے زیادہ حسین نہ ہو تو تمیں تین طلاق بیوی بہت پریشان ہوئی اور سمجھی کہ طلاق واقع ہو گئی ہے اس لئے شوھر کے سامنے انا بھی بند کر دیا۔
شوہر نے یہ الفاظ فرط محبت میں کہ دیئے تھے مگر جب ہوش آیا تو اسے بھی فکر ہوئی تو وہ خلیفہ منصور کے پاس پہنچا اور واقعہ بتلایا منصور نے فوراً شہر کے بڑے بڑے علماء وفقہاء کو جمع کر کے مسلہ انکے سامنے رکھا اکثر فقہاء کی رائے یہ ہو رہی تھی کہ طلاق واقع ہو گئی ہے اس لئے کے اسکی بیوی فی الوقعہ چاند سے زیادہ اچھی نہیں ہے۔
لیکن ایک فقیہ تھے جنہوں نے یہ رائے پیش کی کہ طلاق واقع نہیں ہوئی ان سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم کا ارشاد ہے۔
“بیشک ہم نے انسان کو بہترین قوام کے ساتھ پیدا کیا ہے” منصور نے اس جواب کو بے حد پسند کیا اور موسیٰ بن عیسیٰ کو یہی کہلا کر بھیج دیا کہ طلاق واقع نہیں ہوئی۔
تحریر:: ملک جوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *