تعارف وحی
وحی کے لغوی معنی اشارہ کرنے، لکھنے، پیغام دینے، الہام، یا خفیہ طریقے سے بات کرنے کی ہے۔
وحی کی اقسام
وحی کی کل دو اقسام ہیں
نمبر1: وحی متلو
وحی متلو سے مراد وہ وحی ہے جس کی تلاوت کی جاتی ہے۔ اس سے مراد قرآن مجید ہے۔
نمبر2: وحی غیر متلو
وحی غیر متلو سے مراد وہ وحی ہے جس کی تلاوت نہیں کی جاتی۔ اس سے مراد احادیث مبارکہ ہے۔
رسولﷲﷺ پر وحی کا آغاز رویاءصادقہ یعنی سچے خوابوں سے ہوا۔ آپﷺ پر وحی کا نزول سات صورتوں میں ہوا کرتا تھا۔
نمبر1:رویاءصادقہ یعنی سچے خواب۔
نمبر2: نفس فی الروح یا القاء فیالقلب یعنی بات کا دل میں پھونکنا یا ڈالنا۔
نمبر3: صلصلتہ الجرس یعنی گھنٹی کی آواز۔
نمبر4: تمثل یعنی فرشتے کا کسی شکل میں متشکل ہو کر آنا۔
نمبر5: فرشتے کا اپنی اصل صورت میں آنا۔
نمبر6: وحی بصورت مکالمہ یعنی جس طرح شب معراج کو ہوا تھا۔
نمبر7: بغیر کسی ذریعے یا واسطے کے مکالمہ۔
حضورﷺ پر وحی حضرت جبرائیلؑ لے کر آتا تھا اور جب وحی لاتے تو آپﷺ پر انتہائی سخت کیفیت طاری ہوجاتی۔ آپﷺ کا چہرہ مبارک سرخ ہو جاتا۔ سانس پھول جاتی اور شدید سردی میں بھی پیشانی مبارک پسینہ سے تر ہوجاتی۔ آپﷺ کو ایسا محسوس ہوتا جیسے آپﷺ بھاری بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ آپﷺ کی سواری بوجھ سے دب کر بیٹھ جاتی۔ اور اس حالت میں کلام آپﷺ کو سنائی دیتا تھا۔ بغض اوقات گھنٹی کی آواز آتی اور آپﷺ کے فرمان کے مطابق یہ وحی آپﷺ پر بہت سخت ہوتی تھی۔