Skip to content

رسول خدا محمد ص مصطفی

رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشہور شہر مکہ میں پیدا ہوئے آپ کے والد حضرت عبداللہ مکہ کے ایک مشہور خاندان قریش میں سے تھے ۔
رسول پاک پورے چھ سال کے بھی نہ ہونے پائے تھے کہ والد اور والدہ کا سایہ سر سے اٹھ گیا ۔دادا نے آپ کی پرورش کی دو سال کے بعد دادا کا بھی انتقال ہو گیا ۔اب چچا ابو طالب کی حفاظت میں آئے ۔
رسول پاک بچپن میں ہی ایسے اچھے اور نیک تھے کہ جو شخص آپ سے ملتا تھا محبت کرنے لگتا تھا ۔
آپ کی دیانتداری ایمانداری سچائی اور اچھی عادتیں مکے بھر میں مشہور تھیں ۔
25 برس کی عمر میں آپ نے ایک معزز خاتون بی بی خدیجہ رض کے روپے سے تجارت کرنا شروع کی ۔رسول پاک کی کوشش اور تدبیر سے حضرت خدیجہ رضی کو تجارت میں بڑا فائدہ ہوا ۔

بیبی خدیجہ رضی نے رسول پاک کی سچائی ایمانداری اور دیانتداری کی وجہ سے آپ سے شادی کرنے کی درخواست کی ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس وقت عمر چالیس سال تھی ۔اور وہ بیوہ تھیں رسول پاک نے ان سے شادی کرلی ۔
شادی کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا داری کے کاموں میں مشغول ہوگئے ۔بچپن ہی سے رسول پاک برے کاموں سے بچتے تھے ۔غریبوں یتیموں بیواؤں مسافروں اور محتاجوں کی مدد کرتے تجارت سے جو کچھ کماتے تھے وہ انہیں پر خرچ کرتے ۔

شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *