دنیا کی تین امیر ترین شخصیات۲۰۲۱

In عوام کی آواز
January 15, 2021

ایلن مسک
سنہ ۲۰۱۸ میں جب دو راکٹ اکٹھے آسمان سے زمین پر اترے تو یہ پوری دنیا کے لیے ایک تاریخی دن تو تھا ہی مگر ان راکٹس کو بنانے والی کمپنی کے سی ای او ایلن مسک کیلئے بھی یہ بہت یادگار دن تھا ـ مگر ایلن مسک کے لیے وہ دن اور بھی زیا دہ یادگار تھا جب انہیں پتہ چلا کہ مسلسل چار سال تک دنیا کے امیر ترین فرد رہنے والے ایمازون کے مالک جیف بیزوز کو انہوں نے پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ دنیا کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں ـ ۲۰۲۱ کی ابتدا ہی ایلن مسک کے لیے بہت زیادہ خوشیاں لے کر آئی ـ ایلن مسک کی بہت سی کمپنیز ہیں جیسا کہ ٹیسلا، سپیس ایکس،اور دی بورنگ کمپنی جن کے وہ سی ای او ہیں ـ ایلن مسک کی دولت ایک اندازے کے مطابق دو سو نو بلین ڈالر ہے ـ

ایلن کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ وہ انسانوں کی پریشانیاں دور کرے جس کے لیے وہ کوشش کرتے رہتے ہیں ـ اپنی سوچ کی وجہ سے دنیا انہیں جینئیس اور انٹرپرینیور کے نام سے جانتی ہے ـ ایلن مسک اٹھائیس جون ۱۹۷۱ میں ساؤتھ افریقہ میں پیدا ہوئے ـ ان کے والد ایرل مسک انجینئراور پائلٹ بھی تھے ـ ان کی والدہ مے مسک ایک ماڈل اور ڈائیٹیشن بھی تھی ـ صرف ۱۲ سال کی عمر میں ایلن مسک نے کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھی اور بلاسٹر نام کی ایک گیم بنا ڈالی ـ انہوں نے اسے۵۰۰ ڈالر کے عوض فروخت کر دیا اور یہ ان کی ترقی کا نقطہ آغاز تھا ـ انہوں نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ٹیسلا کار کمپنی بھی بنائی اور اس کے علاوہ بھی بہت سی کمپنیز ایلن مسک چلا رہے ہیں ـ

جیف بیزوز
دنیا کے دوسرے امیر ترین انسان ایمازون کے بانی جیف بیزوز ہیں ـ پہلے لوگوں کو خریداری کے لیے گھر سے باہر نکلنا پڑتا تھا مگر وقت تبدیل ہوا اور یہ وقت ایما زون کے آنے سے تبدیل ہوا ہے ـ اب لوگوں کا خریداری کا طریقہ بدل چکا ہے ، لوگ بازاروں میں خوار ہونے کی بجائے آن لائن چیزیں خریدنا زیادہ پسند کرتے ہیں ـ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ ایمازون ہے اور جیف بیزوز اس کےبانی ہیں ـ لوگ زیادہ تر انہیں جیف کے نام سے بلاتے ہیں . جیف بیزوز بارہ جنوری ۱۹۶۴ کو امریکی ریاست میکسیکو میں پیدا ہوئے ـ جیف شروع سے ہی پڑھائی میں کافی تیز تھے اور انہیں نئی ٹیکنالوجی سے خاصی دلچسپی تھی . وہ بچپن سے ہی اپنے کھلونے کھول کر ان کا فنکشننگ سسٹم چیک کرتے تھے
.
جیف بیزوز پیشے کے اعتبار سے انٹرپرینور ، بزنس مین اور انویسٹر بھی ہیں ـ انیس سو چورانوے میں جیف نے اپنے گھر کے گیراج میں اپنا آن لائن بزنس کا کام شروع کیا اور ان کی پہلی پراڈ کٹ کتابیں تھیں جنہیں وہ آن لائن بیچتے تھے ـ کتابوں سے اچھا رسپانس ملا تو جیف نے ایمازون پر چیزیں بھی سیل کرنا شروع کر دیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایمازون دنیا کا نمبر ون آن لائن سٹور بن چکا ہے ـ جیف بیزوز اتنا کما رہے ہیں کہ وہ کچھ سالوں سے دنیا کے نمبرون امیر ترین شخص ہیں ـ جیف کی ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں ـ ایک اندازے کے مطابق جیف کی ایک دن کی کمائی پندرہ ملین ڈالر ہے . اور ان کی دولت ایک اندازے کے مطابق ایک سو نوے اعشاریہ سات بلین ڈالر ہے ـ

برنارڈ آرنالٹ
دنیا کے تیسرے سب سے امیر فرد برنارڈ آرنالٹ ہیں ـ بر نار ڈ آرنلڈ پانچ مارچ ۱۹۴۹ءکو فرانس میں پیدا ہوئے ـ ابتدا میں انہوں نے انجینئر کی حیثیت سے اپنے والد کی کمپنی میں کام کیا اور تقریبا پانچ سال انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد انہوں نے اپنے والد کی کمپنی کو رئیل اسٹیٹ بزنس کی طرف موڑ دیا ـ ان کو شروع سے ہی شوق لگژری کمپنی کا تھا ـ انیس سو اٹھاسی میں ایل وی ایم ایچ جو کہ ایک نیولگژری کمپنی تھی برنارڈ آرنا لٹ نےاس کے چوبیس فیصد شئیر خرید لیے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس کمپنی کے سی ای او بن گئے ـ انہوں نے کمپنی کو اپنی ذہانت کی بدولت اتنی ترقی دی کہ ان کی دولت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہونے لگا ـ اور اب وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں ـ ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت کی مالیت ۱۵۱.۷ بلین ڈالر ہے ـ ان کی عمر ۷۰ سال ہے اور وہ ایک فرانسیسی نیشنلٹی کے حامل ہیں ـ