یاجوج ماجوج

In اسلام
January 04, 2021

بافث بن نوح کی اولاد میں سے ایک فسادی گروہ تھا اور ان لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی_ یہ لوگ بلا کے جنگجو، وحشی اور جنگلی تھے_ موسم ربیع میں یہ لوگ اپنے غاروں سے نکل کر تمام کھیتیاں اور سبزیاں کھا جاتے تھےاور خشک چیزوں کو لاد کر لے جاتے تھے_ آدمیوں اور جنگلی جانوروں یہاں تک کہ سانپ اور بچھو کو بھی کھا جاتے تھے_

لوگوں نے حضرت ذوالقرنین سے فریاد کی کہ ہمیں یاجوج ماجوج کے شر بچائےاور ان لوگوں نے اس کے عوض کچھ مال کی پیشکش کی تو حضرت ذوالقرنین نے فرمایا _مجھے مال کی ضرورت نہیں ہے _اللہ تعالی نے مجھے سب کچھ دیا ھے بس تم لوگ میری مدد جسمانی محنت کے ذریعے کرو_چنانچہ آپ نے دونوں پہاڑوں کے درمیان بنیاد کھدوائی جب پانی نکل آیا تواس میں پگھلاے گے تانبے کے گارے سے پتھر جمائے گے_اس میں لکڑی اور کوئلہ سے آگ لگوا دی گی اور دونوں پہاڑوں کے درمیان کوئی جگہ نہ چھوڑی گئی جس سے دیوار بہت مضبوط ھو گئی_ روایت ھے کہ جب یاجوج ماجوج روزانہ اس دیوار کو توڑ تے ھیں اور دن بھر محنت کرتے کرتے کرتے اس کو توڑنے کے قریب ھو جاتے ھیں تو ان میں سے کوئی کہتا ہے کہ اب چلو باقی دیوار کل توڑیں گئےدوسرے دن جب آتے ھیں_ تو حکم خدا وندی سے دیوار پہلے سے بھی مضبوط ھوتی ھے_جب اس دیوار کے ٹوٹنے کا وقت آے گا تو ان میں سے ایک کوئی کہے گاکہ اب چلو باقی دیوار انشاءاللہ کل توڑیں گئے-

ان لوگوں کے انشاءاللہ کی برکت سے یہ دیوار دوسرے دن ٹوٹ جائے گی یہ قیامت کے قریب ھونے کا وقت ھو گا دیوار کے ٹوٹنے کے بعد یاجوج ماجوج نکل پڑیں گے اور زمین میں ہر طرف فتنہ و فساد اور قتل و غارت کریں گے چشموں اور تالابوں کا پانی پی جائیں گے جانوروں اور درختوں کو کھا جائیں گے مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور بیت المقدس کے علاوہ یہ ہر جگہ پھیل جائیں گے_ پھر حضرت عیسئ کی دعا سے ان کی گردنوں میں کیڑے پیدا ھوں جائیں گے آور یہ سب ہلاک ھو جائیں گے _