آنکھوں کے سیاہ حلقوں کی وجوہات اور علاج

In عوام کی آواز
January 24, 2021

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے

آنکھوں کے نیچے یا گرد سیاہ حلقوں سے انسان کی شخصیت اور خوبصورتی پر بھی کا فی اثر ہوتا ہے اور ان سیاہ حلقوں کی وجہ سے اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں۔ آنکھوں کی گرد سیاہ حلقوں کی اہم وجہ کام کا دباؤ, نیند کی کمی اور پانی کی کمی ہے، تقریبا 10 سے 15 گلاس پانی پینا چاہیے۔ پانی کم پینے کی وجہ سے چہرہ بے رونق دِکھائی دیتا ہے۔اِن سیاہ حلقوں سے نجات پانے کے لیے اب مہنگے کریمز استعمال کرنے کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں کاعمل کریں۔کچھ ایسے ٹوٹکے ہیں جن سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کو اسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

سیاہ حلقے ہونے کی چند وجوہات

خون کی کمی، ڈائیٹینگ ،تھکان ہونا، نیند کی کمی ،غذا ٹھیک نہ ملانا، زیادہ جسمانی کام کرنا، قبض ہونا، رات دیر تک جاگنا، پریشانی، ذہنی تناو، کم روشنی میں کام کرنا یا پڑھنا،لمبی بیماری،اینٹی بائیوٹک دوائیوں کا زیادہ استعمال،گہرا میک اپ کی وجوہات شامل ہیں۔بعض خواتین کو زچگی کے بعد بھی سیاہ حلقوں کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ایسے خواتین آنکھوں کی خوبصورتی پر خاص توجہ دیں۔ آنکھوں کی خوبصورتی اور تندرستی کے لیے زیادہ سونا چاہیے۔ کم روشنی میں پڑھنے سے گریز کریں۔ لگاتار ٹی وی دیکھتے رہنے سے بھی آنکھوں کی خوبصورتی ختم کر دیتا ہے۔ دھوپ،تیز روشنی اور گھٹیا بیوٹی کریمز سے آنکھوں کو بچائیں۔لیٹ کر کتاب نہ پڑھیں۔ ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھ کر کتاب کرے۔

ٹھنڈک کا استعمال

اس پر عمل کرنا بہت آسان ہے۔ ایک چائے کا دھاتی چمچ لیں اور اسے فریزر میں کم از کم تین گھنٹے تک رکھیں، بلکہ زیادہ بہتر نتائج کے چمچ کو رات سونے سے پہلے فریج میں رکھیں اور صبح اٹھنے کے بعد فریج سےنکال کر اپنی دونوں آنکھوں پر 10 منٹ کے لیے رکھیں۔ اس عمل کو دن و رات تین بار دہرائیں، کچھ روز میں آپ فرق کو محسوس کرلو گے، اسی طرح روز تین بار ٹھنڈے پانی سے اپنی چہرے کو دھونا بھی بہتر ہوتا ہے۔

پانی کا استعمال

پانی کم پینا بھی سیاہ حلقوں کا سبب بنتی ہے۔ دن میں آٹھ گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔ یہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے ساتھ آپ کی جلد کی بہتر صحت کیلئے بہترین ہے۔

انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی انکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے بہترین علاج ہے ، انڈے کی سفیدی کو برش سے آنکھوں کے نیچے ارام سے لگائیں، 10 منٹ تک انتظار کرکے چہرے کونیم گرم پانی سے دھولیں، انڈے کی سفیدی آنکھوں کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔یہ خیال رکھیں۔

ٹی بیگ

ٹی بیگ کو پانی میں بھگو لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریزر یا فریج میں کچھ عرصے کے لیے رکھ دیں۔ اس ٹھنڈے ٹی بیگ کو نو دس منٹ کے لیے آنکھوں کے اوپررکھیں۔ چند دنوں میں ہی اپکو فرق محسوس ہونے لگے گا.

اسکرین کا استعمال

موبائل فون یا کمپیوٹر زیادہ استعمال کرنے سے بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں۔
ان کے علاوہ ذہنی پریشانی ناقص خوراک یا کسی بیماری کے وجہ سے بھی آنکھوں کے گرد سیاہی مائل ہوسکتا ہے۔ بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرے۔
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل ٹوٹکے آزمانے سے سیاہ حلقوں سے نجات مل سکتی ہے:-

کینو کا استعمال

کینو کے رس میں گلیسرین ملا کر روز سیاہ حلقوں پر لگائیں۔ یہ سیاہ حلقوں کو ختم کرتے ہے اور چہرہ میں قدرتی چمک بھی پیدا کرتا ہے۔

کھیرا اور آلو

کھیرا اور آلو گہرے چہرے کے داغ دھبوں کو مٹانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ کھیرے اور آلو کا جوس نکال لیں اور روئی سے سیاہ حلقوں پر لگائیں۔ رات بھر لگا رہے۔ صبح چہرہ دھوں لینا۔

بادام کے تیل

رات کو سوتے وقت بادام کے تیل کو سیاہ حلقوں پر لگائیں۔ صبح صابن یا فیس واش سے منہ دھولیں۔

احتیاطی تدابیر

آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے، آٹھ گھنٹے روز سونا چائیے۔
زیادہ تیز یا بالکل کم روشنی میں لکھائی پڑھائی یا کوئی اور کام نہ کریں۔
زیادہ دیر تک یا لگاتار TV دیکھنے سے آنکھوں کی خوبصورتی پر اثر پڑتا ہے۔
دھوپ اور گھٹیا بیوٹی کاسمیٹکس وغیرہ سےآنکھوں کو بچائیں۔
پریشانی اور ذہنی تناؤ سے بچیں، یہ بھی آنکھوں کی خوبصورتی کو دور کرتا ہے۔
ؐلگاتار تمباکو نوشی سے آنکھوں کے نیچے جھریاں اور سیاہ حلقےآجاتےہے۔
ھئیر ڈرائر کا زیادہ استعمال کرنے سے اور بار بار خضاب لگانے سے آنکھوں کی خوبصورتی ختم ہوتی ہے۔
آنسوں کو مت روکے اسطرح آنکھوں کی جوبصورتی ختم ہوجاتے ہے۔
الرجی کا علاج ضرور کریں۔ الرجیوں سے جلن، آنکھوں میں سوجن، سیاہ حلقے اور ہڈیوں کے دباؤ کا سبب بنتا ہے ،