ناکامی
سب سے پہلے میں اپنی ناکامیوں کی ایک چھوٹی سی جھلک آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں ۔نمبر۱۔ یوٹیوب —۲۰۱۸ میں میں نے اپنا پہلا یوٹیوب پہ چینل بنایا تھا پر تجربہ اور علم کم ہونے کی وجہ سے تھوڑی سی ہی ویڈیوز بنانے کے بعد یہ کام مشکل لگانے کی وجہ سے ہمت ہار بیٹھا۔ دوبارہ نیا چینل بنایا اور پہلے سے کافی زیادہ کامیابی کے باوجود کام چھوڑ دیا ۔
نمبر۲۔ ٹیلرنگ —میں ایک چھوٹا سا درزی ہوں ۔ میں نے یہ کام تھوڑا سا سیکھنے کے بعد اپنا الگ شروع کر دیا ۔ ہاتھ میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اور اچھی رفتار نہ ہونے کی وجہ سے توڑا عرصہ کرنے کے بعد چھوڑ دیا –۔نمبر۵مہینے پہلے پہلے سے زیادہ جوش سے اپنے ہی کپڑوں سے شروع کر تے ہوئے تھوڑی اور محنت کرنے سے مجھے اپنے کام میں مزہ أنے لگا اور اب میں ایک مکمل ٹیلر ہوں۔دوستو میرے اس تھوڑے سے تجربہ میں ہی کامیابی ااور ناکامی چھپی ہے ۔ اب چلتے ہیں تفصیل کی جانب ۔
ناکامیوں کی وجوہات
نمبر۱۔ہماری سب سے بڑی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ ہم کام شروع کرنے سے پہلے ہی کام کا سوچ سوچ کر ڈر جاتے ہیں ۔اور اس طرح جنگ لڑنے سے قبل ہی ہماری ہار پکی ہے۔نمبر۲۔ہم اپنی قابلیت اور محنت پہ بھروسہ کرنے کی بجائے لوگوں کی ان فضول باتوں پہ دھیان دیتے ہیں جن کا مقصد صرف آپ کے حوصلے کو توڑنا ہوتا ہے۔ وہ لوگ بھی آپ کو مشورے دیتے ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی ایک روپیہ بھی نا کمایا ہو۔ اس لیے جب ایسے لوگوں کی باتوں پر توجہ دی جائے تو آپ ہمت ہار بیٹھتے ہیں -نمبر۳۔جب بھی آپ کوئی کام شروع کر تے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ فوراً پیسوں کی بارش شروع ہو جائے گی ۔ پر جب کچھ عرصہ آپ کو کچھ بھی نہیں ملتا تو أپ تھک جاتے ہیں اور یہی أپ کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔
کامیابی کا راز۔
کامیاب ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو صبر سے کام لیتا ہے ۔ لوگوں کی باتوں پہ توجہ دیئے بنا اپنے کام سے کام رکھے اور کسی بھی کا پہ کم سے کم پانچ سال خوب محنت کرے انشاءاللہ کامیابی أپ کا مقدر بنے گی ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کوئی بھی کسی قسم کا کام ہو جس سے أپ کو امدنی کی امید ہو تو اس میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس کام کو شروع کر نے سے پہلے ایک بار پرسکون ہو کر یہ سوچیں کہ أپ کو اس میں فائدہ ہے یا نہیں اگر ہے تو کتنا۔ اگر أپ اس چیز کو أرام سے بیٹھ کر سوچیں گے تو أپ کا ہوصلہ بلند ہو گا۔ اور آپ کو چاہیے کہ ہر کچھ عرصے بعد آپ یہ سوچیں کہ آپ کتنے کامیاب ہوئے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کے آگے بڑھیں۔