فرشتوں کی دنیا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انسان کو اللہ نے مٹی سے پیدا کیا جنات کو اللہ نے آگ سے پیدا کیا اور فرشتوں کو اللہ تعالی نے نور سے پیدا کیا۔ اس لئے ہم فرشتوں کو دیکھ نہیں سکتے اللہ تعالی نے فرشتوں کو مختلف کاموں کے لیے پیدا کیا مثلا بارش برسانے والے۔ روح قبض کرنے والے فرشتے۔ جنت کو سنبھالنے والےفرشتے جن کا کام ہے جنتیوں کو جنت میں لے جانا۔ جہنم میں ڈالنے والے فرشتے جن کا کام ہے جہنمیوں کو جہنم میں گھسیٹتے ہوئے لے جانا۔ صور پھونکنے والے فرشتے وغیرہ وغیرہ فرشتوں کی پیدائش آدم علیہ السلام سے پہلے کی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی نے بھی فرشتوں کو اس کی حقیقی شکل میں نہیں دیکھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا حضرت جبریل علیہ السلام کو سلم نے دیکھا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان کا قد زمین سے لے کر آسمان تک تھا ان کی 600 پر تھے اور ان کے پروں میں ہیرے اور زیورات لگے ہوئے تھے۔ فرشتے اپنی اصل صورت کے علاوہ انسانی صورت میں بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائے۔فرشتوں کی رہنے کی جگہ آسمانوں پر ہے۔
فرشتوں کو نیند آتی ہے اور نہ ہی انہیں بھوک لگتی ہے۔ صبح شام اللہ کی عبادت میں مصروف رہتے ہیں
فرشتوں کی تعداد کوئی بھی نہیں جانتا اللہ کے علاوہ .بیت المعمور ساتویں آسمان پراللہ کا گھر ہے جس میں روز ستر ہزار فرشتے طواف کرتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں جو ایک دفعہ بعد طواف کر لے اس کا کیا مطلب نمبر نہیں آئے گا۔ صحیح بخاری کی ایک حدیث ہے قیامت کے دن ستر ہزار جہنم کے حصے کیے جائیں گے ہر حصے کو ستر ہزار فرشتے کھینچ کر لائے گا۔ کچھ فرشتے جو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام لانے پر مقرر ہیں۔ ہر انسان کے ساتھ دو فرشتے ہیں .کچھ خاص فرشتوں کے نام سرفہرست ہیں۔
حضرت جبرئیل علیہ اسلام تمام نوری فرشتوں کے سردار ہیں جن کا کام تھا انبیاء پر اللہ کا پیغام پہنچانا۔
حضرت میکائیل علیہ السلام جن کا کام ہے بارش برسا۔ اور لوگوں کی روزی روٹی کے نظام پر مقرر ہیں۔
حضرت عزرائیل علیہ السلام جن لوگوں کی روح قبض کرنے کے نظام پر مقرر ہیں۔
حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے روز سور پھونکنے پر مقرر ہیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا