Skip to content

متوازن غذا کسے کہتے ہیں

ایسی غذا جس میں مناسب  مقدار میں نیوٹرینٹس اور طاقت موجود ہو جو جاندار استعمال کر سکتے ہیں. متوازن غذا ایسی غذا کو کہتے ہیں جن میں مناسب مقدار میں تمام غذائی اجزاء جیسے پروٹین، وٹامن، فیٹس، کاربو ہائیڈریٹ وغیرہ شامل ہوں۔ جن کا مقصد جسم کی بہتر نشوونما کرنا اور بہتر کارکردگی کرنا ہے۔متوازن غذا صحت کے لیے بہت ضروری ہے کسی بھی غذائی اجزاء کی کمی جسمانی کمزوری، سستی اور کسی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔

روز مرہ کے معمول کے مطابق کی جانے والی ورزش اور متوازن غذا کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ متوازن غذا کا انتخاب کسی جاندار کی جسمانی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے مثال کے طور پر بوڑھے لوگوں کی ڈائٹ پلیننگ جوان اور نو جوانوں سے مختلف ہو گی کیونکہ سب کے نظام انہضام اور قوت مدافعت ایک دوسرے سے الگ ہے. جو چیزیں جوان افراد کو طاقت دیتی ہیں ہو سکتا ہے وہ ضعیف حضرات ہضم بھی نہ کر پائیں-مناسب غذا میں سبزیاں، گوشت، پھل، چاول، انڈے، دودھ، دالیں اور ہر طرح کا خشک میوہ جات اور جوس وغیرہ شامل ہیں. ایسے لوگ جو صحت مند زندگی گزارتے ہین وہ صحت بخش تیل استعمال کرتے ہیں جیسے کہ زیتون کا تیل وغیرہ اور چربی یا موٹاپا دینے والے تیل استعمال کرنے سے پرہیز کرتے ہیں

ذیل میں کچھ ایسی معلومات لکھی ہیں جو آپ کے علم میں اضافہ کریں گی.متوازن غذا میں پائے جانے والے غذائی اجزاء ہمارے جسم میں کیا کیا کام کرتے ہیں آییے ذرا نظر ڈالتے ہیں.

کاربوہائیڈریٹس : ہمارے جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے
پروٹین : ہمارے جسم میں نئے سیل، ٹشوز اور ہارمونز پیدا کرتا ہے
فیٹس: مختلف بیماریوں سے لڑنے کے لیے جسم کو تیار کرتا ہے اور طاقت دیتا ہے
منرل: ہڈیوں اور دانتوں و مضبوط کرتا ہے. جسمانی اور ذہنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے
پانی: جسم میں دوسرے اجزاء کی کارکردگی اور جسمانی حرارت کو برقرار رکھتا ہے
وٹامن : دوسرے نیو ٹرینٹس کو عمل کرنے میں، بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اور خراب سیل اور ٹشوز کو صحیح کرنے میں مدد دیتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *