Skip to content

کھنبی کھائیں جان بنائیں

مشروم ایک خودرو پودا ہے _اسکی شکل چھتری نما ہوتی ہے اسے صدیوں سے کھانوں میں استعمال کیا جارہا ہے _عام طور پر تو یہ خود ہی اگتا ہے برسات کے موسم میں یہ بہت زیادہ نکلتا ہے _لیکن اس کی افادیت اور غذائیت کو دیکھتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک میں بڑے پیمانے پر اس کی کاشت کی جاتی ہے _اردو میں اسے کھنبی کہا جاتا ہے

اس کے مختلف اقسام پائی جاتی ہے دنیا بھر میں اس کی پندرہ سو سے زائد اقسام ہیں جن میں سے کچھ کھانے کے قابل ہیں جبکہ کچھ زہریلی ہیں _ ساخت یا شکل کے اعتبار سے اس کی اقسام ہیں بٹن ،کرمی ،شیٹیک، پور بابلا ،اینکوکی ،بادل کان اور کشتی نما مشوم جو سب سے بڑا ہوتا ہے _علماء وحکماء نے اس کی بڑی افادیت بتائی ہے _سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 57 میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے “اور ہم نے بنی اسرائیل پر من و سلویٰ اتارا “علماء کے مطابق کھنبی “من” کی ایک قسم ہے_ اگر بات کی جائے اس میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کی تو اس میں وٹامن بی2,بی3,اور بی5 موجود ہوتا ہے _وٹامن بی ٹو ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے بہت ضروری ہے جو کہ سورج کی روشنی کی وجہ سے اس میں بنتا ہے _

اس میں تقریبا 95 فیصد تک پانی پایا جاتا ہے جو کہ گردے کی صحت کے لیے بہت مفید ہے _اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط کرکے جسمانی توازن کو برقرار رکھتا ہے _اس میں آئرن پایا جاتا ہے جو کہ خون میں شامل ہو کر اس کے مدافعتی نظام کو برقرار رکھتا ہے _اس میں پائے جانے والے معدنیات کینسر کے خلاف مدافعت کرتے ہیں _اس میں مکئ ،مونگ پھلی اور سویا بین سے زیادہ امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں _اس کے علاوہ یہ جگر، یرکان، اسہال اور پیچش کی تکلیف میں بھی مفید ہے اور طب میں آنکھوں کے جملہ امراض کیلئے اس کا پانی استعمال کیا جاتا ہے _اس میں فائبر بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے اور کولیسٹرول یا فیٹ نہ ہونے کے برابر جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کے لیے بہت مفید ہے _

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *