گاجر کے 7 بہترین فوائد۔

In عوام کی آواز
December 29, 2020

گاجر کے 7 بہترین فوائد۔

اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ٹھنڈے موسم میں ٹھنڈی گاجر ان سے کھائی نہیں جاتی۔ ایسے میں انکو بتاتی جاؤں کہ اصل میں گجروں کی تاثیر گرم تر ہے۔ گاجر طاقت بخش ہے۔ اسے روز استعمال کرنے سے جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔

1۔ گاجر جگر کے لیے بہترین۔
گاجر آپ کے جگر کے لیے بہت مفید ہے۔ انہیں استعمال کرنے سے آپ کے جگر کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور جگر میں موجود زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں۔ گاجر کے روز استعمال سے میدے کی بےجا تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ میدے اور جسم کی بیجا گرمی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس لیے گجر آپ کے میدے کے لیے بہت مفید ہے۔

2۔ گاجر سے دل کے امراض کا علاج ۔
گاجریں استعمال کرنے سے دل مضبوط ہوتا ہے اور bad cholesterol کے لیول میں بھی کمی آتی ہے۔کیونکہ یہ potasium سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس لیے اگر high blood pressure کے مریض اسے استعمال کرتے ہیں تو انکا blood pressure control میں رہتا ہے۔ گاجر وٹامنس اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔ اسے استعمال کرنے سے اپکے جسم میں تازہ خون پیدا ہوتا ہے اور پہلے سے موجود خون بھی صاف ہوتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اگر آپ حسین اور دلکش نظر آنا چاہتے ہیں تو ان سردیوں کے دنوں میں گجروں کا بھرپور استعمال کریں۔ کیونکہ اگر آپ کے جسم میں خون زیادہ پیدا ہوگا تو چہرہ بھی خوبصورت لگےگا۔

3۔ بالوں اور جلد کے لیے۔
گاجر بایوٹین سے بھرپور ہوتی ہے ۔ اس لیے آپ کی جلد اور بالوں کو بھی خوبصورت بناتی ہیں۔

4۔ نظر کا تیز ہونا۔
گاجر استعمال کرنے سے اپکی نظر کی کمزوری بھی دور ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ Carotene beta سے بھرپور ہوتی ہیں۔ Carotene beta آپ کے جسم میں جانے کے بعد وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ آپ کی انکھوں کے لیے بہت مفید ہے۔

5۔ موٹاپے میں کمی۔
جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے بھی گاجروں کا استعمال بہت بہتر ثابت ہوتا ہے۔کیونکہ گاجر کھانے کے بعد کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی اور یہ وٹامن B6 سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ food metabolism کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

6۔ پرانی قبض سے نجات۔
گاجروں کے استعمال سے آپ چوٹی اور بڑی انتوں کی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ آنتوں کی صفائی کے لیے بہت مفید ہے۔ آگر آپکو پرانی سے پرانی قبض ہے تب بھی گاجروں اور ان کے رس کا روز استعمال آپ کو اس سے چھٹکارہ دلا سکتا ہے۔

7۔ ہڈیوں کی مضبوطی۔
گاجر استعمال کرنے سے اپکی ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔ جن لوگوں کو کمر میں درد رہتا ہے وہ لوگ گاجروں کو روز دوپیہر کے وقت استعمال کریں انشاءاللہ کمر مضبوط ہوگی اور پرانے سے پرانے کمر درد کا خاتمہ ہو جائےگا۔

• گاجروں میں کیونکہ مٹھاس موجود ہوتی ہے تو شوگر کے مریض اس کےاستعمال احتیاط سے کریں۔