ٹوئیٹرکی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیاگیا

In عوام کی آواز
January 10, 2021

سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ۸، فروری، ۲۰۲۱ کو ٹوئیٹر پر سے مستقل طرر پر معطل کردیا ہے اور جس کے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل ۷، فروری ، جمعرات کو ٹرمپ کا اکاؤنٹ ٹوئیٹر کے قوانین کی خلاف ورزی پر ۱۲ گھنٹوں کے لئے عارضی طور پر معطل کیا تھا۔۔

ٹوئیٹر کا مزید کہنا ہے کہ عارضی معطلی ختم ہونے کے بعد ٹرم کی جانب سے دوبارہ ٹوئیٹر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ٹوئیٹس پوسٹ کی گئیں، جن کا ٹوئیٹر کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے باقائدہ جائزہ لیا گیا اور اب کی بار ٹرم کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ ٹوئیٹر نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے لوگوں میں انتحشار پھیلانے اور تشدد کے واقعےمیں مزید اضافہ کرنے کی کوشش جیسی سرگرمیوں کے مزيد خدشات کو پیش نظررکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے گزشتہ کیپیٹل ہل پرحملے کے واقعے کے بعد دوبارہ ایک اور مبینہ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد ملے تھےجوکہ ۱۷، جنوری،۲۰۲۱ ء کوکیپیٹل ہل اوردیگرریاستی عمارتوں پرکرنے کی منصوبہ بندی کے بعد ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیا جاناتھا۔

ٹوئیٹر کے اس فیصلے کے بعد فیس بک سمیت دیگر سماجی ویب سائیٹس نے بھی اپنے قوانین کو مد نظر رکھتے ہو ئے ٹرمپ کے دیگر اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ٹوئیٹر نے ٹرمپ کے ہمراہ اس کے حامیوں اور ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین کا بھی اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔۔ ٹرمپ کے اکاؤنٹ معطل ہونے کی تصدیق کے بعد سے ٹوئیٹر سمیت دیگر سماجی ویب سائیٹس پر لوگوں کی جانب سے میمز یعنی تنزیہ اور مزاحیہ تصاویر کے اپ لوڈ اور شیئر کرنے کا سلسلہ جاری۔۔