Skip to content

پشاور کی مسجدیں اور زیارتیں

پشاور کی مسجدیں اور زیارتیں
نزہت قُریشی

پشاور کی مسجدیں :۔
نمبر1۔ مسجد مہابت خان:۔ یہ مسجد اندر شہر میں واقع ہے اس مسجد کو مہابت خان نامی شخص نے ( جو کہ شاہ جہاں بادشاہ کا بھیجا ہوا قاصد تھا) تعمیر کروائی تھی۔ اُس شخص کا تعلق صُوبہ کابل سے تھا۔اس مسجد کا صحن وسیع و عریض ہے اور بڑے بڑے پتھروں سے نہایت پختہ اور صاف سُتھرا بنایاگیا ہے۔ جس میں صاف نیلگوں پانی کا تالاب بنا ہوا ہے۔جس میں مسجد کا عکس اس کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتا ہے۔ جس وقت یہ مسجد تیار کی گئی تھی اُس وقت اس پر تقریباًتین لاکھ روپیہ لاگت آئی تھی۔

نمبر2۔ مسجد گنج علی خان:۔ یہ مسجد بھی شاہ جہاں بادشاہ کے عہد سلطنت میں تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد بازار پاپڑ گراں میں واقع ہے۔ اس مسجد کا بانی مسمی گنج علی خان تھا جو کہ بادشاہ کے دربار میں مُلا زمان تھا۔اس مسجد کے صحن میں ایک حوض پُختہ ہے۔ اس کی تعمیر کے وقت اس پر لاگت کا تخمینہ تقریباً اسی ہزار بتایا جاتا ہے۔

نمبر3۔ مسجد دلاور علی خان:۔مسجد دلاور علی خان محلہ قاضی خیلاں میں واقع ہےیہ مسجد بھی عہد سلطنتِ شاہ جہاں میں تعمیر کروائی گئی۔ اس کی عمارت بھی پتھروں اور اینٹوں سے بنائی گئی تھی اور اس کی دیواروں پر خوبصورت نقش و نگار بنائے گئے تھے۔

نمبر4۔ مسجد تھاجہ معروف:۔ یہ مسجد محلہ گنج میں ہے۔ اسے بھی شاہ جہاں بادشاہ کے دور حکومت میں تعمیر کیا گیا۔ یہ بھی پتھروں اور اینٹوں سے بنائی گئی خوبصورت اور مضبوط مسجد ہے۔

نمبر5۔مسجد قاسم علی خان:۔مسجد قاسم علی خان قصہ خوانی بازار سے مُتصل بازار مِس گراں میں واقع ہے۔ یہ بھی مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دور میں بنائی گئی۔ اس میں بھی مُغلیہ طرز تعمیر کی ساری خوبیاں اور خوبصورتیاں موجود ہیں۔یہ مسجد بھی پتھروں سے بنے ایک شاہکار آرٹ کا نمونہ ہے۔

پشاور کی زیارتیں:۔
نمبر1۔ زیارت شیخ حبیب صاحب:۔یہ زیارت وزیر باغ کے قریب واقع ہے۔
نمبر2۔ زیارت اخونددرویزہ صاحب:۔یہ ہزار خوانی گاؤں کے قریب واقع ہے۔
نمبر3۔ زیارت عصا شاہ مردان صاحب:۔ یہ زیارت محلہ سرِ آسیا میں ہے۔
نمبر4۔ زیارت سید حسن پیر:۔ بھانہ ماڑی میں موجود یہ زیارت اب بھی اپنی قدامت کی داستان بیان کر رہی ہے۔
نمبر5۔ زیارت شاہ برہان صاحب:۔اس زیارت کو زیارت شاہ مدار بھی کہتے ہیں ۔ یہ محلہ ٹھٹھی میں واقع ہے۔
نمبر6۔ زیارت حضرت جی صاحب :۔ یہ 108 سالہ قدیم زیارت کوچہ سارباں میں واقع ہے۔
نمبر7۔ زیارت پیر عبداللہ شاہ صاحب:۔یہ زیارت پختہ اینٹوں سے بنائی گئی ہے۔ یہ زیارت شاہی باغ سے مُتصل بنی ہوئی ہے۔
نمبر8۔ زیارت کریم شاہ:۔یہ زیارت ہشتنگری میں واقع ہے۔
نمبر9۔ زیارت شیخ جُنید صاحب:۔یہ زیارت بیرون گنج گیٹ واقع ہے۔ لوگوں کے نذدیک یہ بڑی متبرک زیارت ہے اور جب بُخار والے مریض یہاں جاتے ہیں تو شفا پاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *