کیا آپ دن بھر تھکن محسوس کرتے ہیں ؟
کیا آپ جلد کی خشکی اور بالوں کے گرنے جیسے مسائل کا شکار ہیں ؟
مرد حضرات کے لئے بہترین غزائیں جن کےاستعمال سے جسمانی تھکاوٹ ،جلد کی خشکی اور بالوں کا گرنا جیسے مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔
1. مچھلی کا استعمال
ہفتہ میں دو سے تین مرتبہ مچھلی کے استعمال سے نہ صرف آپ کا کولسٹرول قابو میں رہے گا بلکہ آپ کے بالوں اور جلد کی خشکی بھی دور ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ آپ جسم میں توانائی محسوس کریں گے۔
2. دودھ اور دہی کا استعمال
دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کے ساتھ ساتھ پٹھوں کے لیے بھی مفید ہے۔خاص کر باڈی بلڈرز کے لئے۔دہی میں موجود بیکٹریا ہمارے معدے ک تقویت بخشتے ہیں ۔اور آنتوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہیں ۔مرد حضرات کے لیے ضرورت سے زیادہ کیلشیم نقصان دہ ہے۔روزانہ 2000 ملی گرام سے زیادہ کیلشیم مردوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
3. کیلا
کیا آپ کے پٹھے اکثر جکڑ جاتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو کیلے کو اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کریں یہ آپکے پٹھوں کو تقویت دے گا۔آپکی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر کو بھی نارمل کرےگا۔
4. پِستہ
کیا آپ کو میوہ جات پسند ہیں ؟ اگر ہاں تو پستہ کو لازماً شامل کریں۔یہ کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ پروٹین اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔جسم کو طاقت بخشتا ہے ۔
5. سبزیاں
سبزیوں کی افادیت سے کس کو انکارہے؟اگر آپ کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو مختلف سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ان میں موجود مفید اجزاء کینسر کے سیلزکو تباہ کرتے ہیں ۔آپ کے جسم کو صحتمند بناتے ہیں ۔
6. سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں مرد حضرات کو ذیادہ دیرتک چاق وچوبند رکھتی ہیں ۔بینائ کی حفاظت کرتی ہیں ۔موتیا سے بچاتی ہیں ۔پالک اس میں سرفہرست ہے ۔
7. انڈے
انڈے لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ غزائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ایک درمیانے سائز کے انڈے میں 6 گرام پروٹین،78 کیلوریز ہوتی ہیں ۔اگر آپ اپنے جسم کو فربہ بنانا چاہتے ہیں تو روز ایک انڈا کھائیں۔
8. اناج
مرد کو اندازاً 35گرام فائبر کی روزانہ بنیاد پر ضرورت ہوتی ہے۔سب سے زیادہ فائبر اناج میں پایا جاتا ہے۔جسمیں گندم،مکئ وغیرہ شامل ہیں۔
9. براؤن چاول
سفید چاول کے مقابلے میں براؤن یا بھورے چاولوں میں زیادہ غزاییت ہوتی ہے ۔اس میں بہت سے غزائ اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔جن میں پروٹین ،کیلشیم اور وٹامنز شامل ہیں ۔یہ کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں ۔دبلے افراد کے لئے بھورے چاول بہترین غذا ہیں ۔
10. کافی
کافی آپ کو چست و بیدار رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کو دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔جوڑوں کی بیماری سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔شوگر میں بھی مفید ہے۔
نوٹ: آپ کی جسمانی صحت کا مکمل دارومدار آپکی خوراک پر ہے۔اچھی خوراک اچھی صحت کی ضامن ہے۔ان مفید غذاؤں کو مناسب مقدار میں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں اور ہمیشہ تندرست رہیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین!