Skip to content

مہنگائی کا طوفان ہر شخص ہے پریشان۔۔۔۔۔

مہنگائی کا طوفان ہر شخص ہے پریشان۔۔۔۔۔
ہم جس دور سے گزر رہےہیں۔ ترقی پزیر ملک کے لیے اور اسکی عوام کے لیے یہ انتہائی مشکل دور تھا مگر اچانک کرونا وائرس جیسی بیماری کی وجہ سے انسان کا جینا اور محال ہو گیا۔ ایک شخص جس کے مالی حالات مستحکم تھے۔ وہ بھی اس وائرس کی زد میں آیا اور اُس کے حا لات بھی ابتر ہوگئے۔
2 روپے سے 20 روپے تک کا سفر۔۔۔۔
جی ہاں یہ کسی اور چیز کی بات نہیں ہو رہی بلکہ یہ بات مرغی کے انڈےسے مطالق ہے۔ میرے وقتوں میں انڈے کی قیمت 2 روپے ہوا کرتی تھی آج وہ انڈہ 20 روپےکی بلند ترین قیمت تک پہنچ گیا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتاکہ روزانہ کی تعداد میں کتنے لوگوں کے گھروں کا چولھاجلنا بندہوگیاہے۔
ایک وقت کی روٹی کھاناہوا مشکل۔۔۔۔۔۔
ہر شخص ہی بہت پریشان ہےحال ہے پہلے زمانے میں لوگ کہا کرتے تھے دووقت کی روٹی کھانا مشکل ہے اس دور میں تو ایک وقت کی روٹی ملانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے۔
آئے دن لوگوں کو کرونا وائرس کی وجہ سے نوکرریوں سے فارغ کر دیا جا تا ہے۔ لوگ انتہائی اذایت کا شکار ہیں۔
مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ملائیں غریبوں کے لیے اُمید کی کرن بنیں۔ مجھے اکثر یہ سوچتے سوچتے نیند آتی کئی لوگ آج سردی کی شدت سے ٹھٹھہر رہے ہونگے سٹرکوں پر اور کئی لوگ بھوک کی شدت سےبِلکتےبِلکتے بھوکے ہی سو گئے ہونگے۔
ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے کام آنا چاہیے اوران کی مدد کرنی چاہیے جہاں تک ممکن ہو سکے۔
جس کی جتنی استطاعت ہے وہ اتنی ہی مددکرے توغریبوں کابھلاہوسکتا ہے۔
قطرہ قطرہ کر کہ سمندر بنتا ہے۔آئیں ہم اور آپ مل کر خود سے روز کسی نہ کسی کو ایک وقت کا کھانا اورپہننے کے لیے کپڑا دیں تا کہ ہم بھی سکون چین
کی ننید سو سکیں۔ اللہ پاکستانیوں کی مدد فرمائے۔ اس میں رہنے والوں پر اپنا خاص کرم کرے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *