Skip to content

قصہ چار عورتوں کا اور ان کا انجام

دوستوں آج میں جس بارے میں آپ کو بتاؤں گا وہ بڑا ہی سبق آموز قصہ ہیں یہ قصہ چار عورتوں کے بارے میں ہیں جن میں سے دو مومنااور دو کافر عورت تھیں
پہلی کافر عورت حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی جس کا نام واحیلہ تھا جو کہ وقت نبی کی بیوی تھیں لیکن اس کو ایمان نصیب نہ ہوا تھا اور وہ ہمیشہ ان کے خلاف ہی کہتی رہتی تھی اور لوگوں سے کہتی کہ حضرت نوح علیہ السلام معاذاللہ مجنون ہیں ان کی باتیں مت سنو وہ خواہ مخواہ کشتی بنا رہے ہیں جب عذاب کی صورت میں سیلاب آیا تو یہ کافر عورت سیلاب میں غرق ہوگئی
دوسری منافق عورت جس کے دل میں ایمان نا تھا حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی جس کا نام واعلہ تھا وہ باظاہر کچھ نہ کہتی لیکن اپنی قوم والوں کے لیے ہمدردی رکھتی تھی جب فرشتوں نے حضرت لوط علیہ السلام کو کہا کہ راتوں رات اپنے گھر والوں کو لے کر بستی سے نکل جائیں اور پیچھے مڑ کر بستی کی طرف نہ دیکھنا تو یہ منافق عورت پیچھے دیکھ پڑھیں اور اپنی قوم پر عذاب ہوتے دیکھ پکار اٹھی ہائے میری قوم اور عذاب کے پتھروں میں سے ایک پتھر اس کے سر میں آکے لگا اور وہ اپنے قوم والوں کے ساتھ جہنم واصل ہوگی
دو مومن عورتوں میں سے ایک مومن عورت حضرت آسیہ ہیں جو کہ فرعون مردود کی بیوی تھی لیکن ایمان والی تھی جب حضرت آسیہ کی ایمان کے بارے میں فرعون کو معلوم ہوا تو اس نے ان پر بہت زیادہ تشدد کیا ان پر بہت ظلم کیے ان کے چاروں ہاتھ پاؤں میں کیل لگواکر سینے پر بھاری پتھر رکھ کر تپتی دھوپ میں ریت میں لٹادیا اور دانہ پانی بند کر دیا لیکن انہوں نے اپنا ایمان ہمیشہ سلامت رکھا اور اللہ تعالی سے دعا کی تو انہیں اللہ تعالی نے زندہ ہی آسمان میں اٹھا لیا اور جنت میں داخل کر دیا
دوسری مومن عورت حضرت عیسی علیہ السلام کی ماں حضرت مریم سلام اللہ علیہا ان کے بارے میں لوگوں نے بہت زیادہ تومتیں باندی اور ان کو بہت زیادہ برا بھلا کہا لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنی پاکدامنی کو صاف رکھا اور اللہ تعالی سے دعا مانگی اور ہمیشہ صبر کیا تو اللہ تعالی نے انکی روح کو بلند و بالا اور پسندیدہ فرمایا اور ان کے بارے میں قرآن مجید میں جگہ جگہ ان کے پاکدامنی کے بارے میں بیان فرمایا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *