کمپیوٹر سائنس:
دوستو کیا آپ کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
اور کیا آپ سیکھنا چاہتے ہیں کے کمپیوٹر کیسے کام کرتا ہے اور آرڈینو بورڈ کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کر کے اور پروگرام کر کے کیسے ہر چیز کو آٹومیٹک کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں دوستو!
آپ کو چاہے پروگرامنگ نہ آتی ہو۔ آپ ان چند آرٹیکلز اور ٹوٹوریلز سے ہی اس قابل ہو جائیں گے کے آپ خود آرڈینوکو سمجھ سکتے ہیں اور اس کو پروگرام کر ک ہر چیز یعنی، گھر کی چیزوں میں پانی کا ٹینک، آٹومیٹک کر سکتے ہیں مثلاً جب پانی کا ٹینک خالی ہونے لگے تو خودکار طریکے سے موٹر پمپ آن ہو جائے اور جب ٹینک بھر جائے تو موٹر اپنے آپ بند ہو جائے۔ اور ایک چھوٹی ایل سی ڈی پر ٹینک کو ڈیسپلے بھی کرے۔
اس کے علاوہ پانی کا نل(ٹوٹی والو وغیراہ) یعنی جب آپ اپنے ہاتھ دھونے کے لیئے ٹوٹی کے نیچے رکھیں تو ٹوٹی کھل جائے اور ہٹانے پر ٹوٹی بند ہو جائے۔ اسی طرح کمرے کا دروازہ، کھڑکیاں، پردہ، مین گیٹ، ہر چیز کو ارڈینو بورڈ کے زریے آٹومیٹک بنا سکتے ہیں۔
کسی دروازے، گیٹ، الماری،یا داراز وغیراہ پر پاس ورڈ والا لوک بنا سکتے ہیں۔ سی این سی مشین کو آپ جانتے ہی ہونگے کیئی لوگ سی این سی مشیں کو نہیں جانتے لکن آپ سبھی اس “کمپیوٹر سائنس” میں سب کچھ سیکھیں گے تو ہم بات کررہے تھے سی این سی مشین کی آپ آردینو بورڈ کو پروگرام کر کے سی این سی مشین تیار کر کے ئس سے بہت سے بڑے بڑے کام لے سکتے ہیں مثلاً کسی لکڑی کو کسی خاص ڈیزائن میں کاٹ سکتے ہیں آپ کمپیوٹر میں جو ڈیزائن بنائیں گے سی این سی مشین اسی ڈیزائن میں کاٹے گی۔
اسی طرح تھری ڈی پرنٹر بنا سکتے ہیں لیزر پرنٹر بنا سکتے ہیں اپنے سمارٹ فون کو آرڈینو بورڈ سے کنیکٹ کر کے گھر کی تمام الیکٹرک چیزوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں آپ چاہیں تو اپنے ہی سمارٹ فون سے لائیٹس پنکھے اور دوسری چیزیں کنٹرول کر سکتے ہیں۔ گیٹ وگھیراہ کو لاک ان لاک کر سکتے ہیں غرض ہر کام آپ آرڈینو بورڈ سے کر سکتے ہیں۔
دوستو!
یہ بہت ہی آسان ہے ہر شخص با آسانی یے سب کر سکتا ہے لکن ہم ان سب چیزوں کو کچھ سٹیپس میں سیکھیں گے۔
آج کا دور کمپپیوٹر کا جدید دور ہے اور اب تقریباً ہر چیز ہی کمپیوٹر سے چلتی ہے۔ جہاز، گاڑیاں، ہر قسم کی مشینری کمپیوٹرائزڈ ہے۔ موبائل فون خود کمپیوٹر کی ایک جدید شکل ہے۔ آج کے دور میں بچہ بچہ کمپیوٹر سے واقف ہے۔ آج کے دور میں کمپیوٹر پر اپنی ضرورت کا کام ہر کوئی کر سکتا ہے اگر کسی کو کمپیوٹر پر کوئی بھی کام نہیں کر سکتا تو وہ بھی کسی شارٹ ٹو ٹوریل سے بھی اپنی ضرورت کا کام کرنا سیکھ سکتا ہے۔
دوستو’ آپ کو جو بھی کام کرنا ہو اگر آپ اس کام میں ایکسپرٹ نہیں ہیں تو ضرورکوشش کیا کیجیئے کے آپ کی ضرورت کا جو بھی کام ہو اس کا ٹوٹوریل ڈھونڈ کر ضرور سیکھنے کی کوشش کیا کریں۔ آج کے لیئے اتنا ہی اگلے آرٹیکل میں ہم کچھ کمپیوٹر پر بات کریں گے اور پھر اسی طرح اگے ٹوٹوریلز میں ان سب چیزوں کو سیکھیں گے۔