Skip to content

سچے دوست کی پہچان

سچے دوست کی پہچان،
سچے دوست کی پہچان،

ایک لڑکے کا کہناہے کہ ہم سات دوست تھے۔ ہم ساتوں دوستوں کی بہت مظبوط دوستی تھی میرا گھر شہر میں تھا اور میرے دوستوں کا گھر ایک گاؤں میں تھا۔ وہ گاؤں شہر سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر تھا مجھے اپنے سارے دوستوں پر بہت فخر تھا۔ ہمارے شہر میں گیس کے مسائل چل رہے تھے اس وجہ سے کبھی گیس ہوتا تو کبھی نہیں ہوتا کچھ دنوں کے بعد گیس کی کمپنی کے نمائندے ہمارے شہر میں آے اور آگاہ کیا کہ اس شہر میں کچھ دنوں تک گیس بند رہے گا۔ کیوں کہ گیس کی نالیوں میں خرابی ہو گئی تھی۔ تو میں نے سوچا کہ میں اپنے دوستوں کے گھر جاتا ہوں ان سے ملنا بھی ہوجائے گا اور اس گاؤں سے آگ کے لئے لکڑیاں بھی لئے آؤنگا۔ تو میں نے گھر سے اجازت لی اور اپنے چھوٹے بھائی کو لیکر اس گاؤں کی طرف روانہ ہوا جب میں گاؤں پہنچا۔ تو میں نے یہ سوچا کہ پہلے لکڑیاں جمع کرلیتا ہوں اس کے بعد دوستوں سے ہوتے ہوے سیدھا گھر چلا جاؤں گا۔
اس کے بعد ہم لکڑیاں جمع کرنے میں مصروف ہوگئے میرا بھائی ایک پیڑ پر چڑ کر لکڑیاں کاٹ رہا تھا۔ تب ہی ہم نے کچھ کتوں کے بھونک نے کی آواز سنی ہم نے سنا تھا کہ اس گاؤں میں جنگلی کتے آتے جاتے ہیں تو ہم بہت ڈر گئے۔ تو مینے اپنے چھوٹے بھائی کو پیڑ پر رکنے کے لئے کہا اور میں خد مدد کے لئے اپنے دوستوں کے گھر کی طرف دوڑا وہا پہنچ کر میں اپنے ہر دوست کے گھر گیا۔ لیکن ہر کوئی اپنی اپنی مجبوری بتا کر میری بات ٹال دیتے میں بہت گھبرا گیا۔ کیو کہ مجھے اپنے دوستوں پر بہت فخر تھا اور کسی نے میری مدد نہیں کی تبہی وہاں پر میرا پرانا دوست آیا جس سے میں نے اسی دوستوں کی وجہ سے دوستی توڑی تھی۔ اس نے مجھے پریشانی میں دیکھا تو پوچھا کیا بات ہے تم پرشان دکھائی دے رہے ہو تو مینے اسے ساری بات بتائی تو اس نے لوگوں کو جمع کیا اور میری مدد کے لئے آگئے۔ یوں ہم نے ان جنگلی کتوں کو وہاں سے بھاگیا اور اپنے بھائی کو نیچے اتارا
دوستوں ہمیں معلوم ہوا کے نائے دوست کے لئے پرانے دوست سے دوستی نہیں توڑنی چاہیے کیو کہ وقت آنے پر سچے دوست ہی کام آتے ہیں۔

1 thought on “سچے دوست کی پہچان”

  1. زبردست پو سٹ ہے بھائی میں نے کل سے پو سٹ شئیر کیا ہے لیکن ابھی تک نیوز فلیکس نے اپلوڈ نہیں کیا ۔پو سٹ کے ساتھ کوئی تصویر بھی ٹچ کرنا ضروری ہے کچھ طریقہ مجھے بھی بتاؤ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *