ایک مرتبہ شیطان اِنسانی شکل میں ایک صاحب سے ملا اور اُنہیں صاف صاف جا کر بتا دیا کہ میں شیطان ہوں اور اِنسانی شکل میں آپ سے ملنے کیلئے آیا ہوں۔اِس پر اُن صاحب نے شیطان سے کہا کہ بھائی مذاق کر رہے ہو یا تمہاری طعبیت خراب ہے؟ شیطان نے حیرانگی سے جواب دیا کہ میں واقع ہی میں شیطان ہوں کیا آپ کو مجھ پر یقین نہیں آ رہا ہے تو اُن صاھب نے کہا کہ تم کسی کے بھی سامنے جا کر یہ بولو گے اور وہ جیسے مان لے گا کہ تم واقع ہی میں شیطان ہو بیوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ اِس پر شیطان نے اِن صاحب کا ہاتھ پکڑ کر اِنہیں ایک حلوائی کی دکان پر لے گئے اور اِس سے کہا کہ اب تم مجھ سے سوال مت کرنا اور جو کچھ ہو گا وہ دیکھو۔ یہ شخص یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا۔ خیر شیطان نے شیرے کے کڑھایئے میں اُنگلی ماری اور فوراٰ باہر نکال کر دیوار کے ساتھ پونجھ دی اور اِن صاھب کو لے کر سامنے والی دیوار کے ساتھ جا کھڑا ہوا۔
تھوڑی دیر میں مکھیوں کا ایک چھتہ آ کر اُس پر ٹوٹ پڑا۔ یہ دیکھتے ہی سامنے والے لوہار کی بلی نے مکھیوں پر حملہ بول دیا۔ سامنے سڑک پر فوجیوں کے ساتھ اُن کا ایک کتا جا رہا تھا۔ اُس نے بلی کی طرف دیکھا تو فوراٰس کا شکار کرنے کیلئے اُس پر جھمٹ پڑا جس سے بلی بری طرح سے زخمی ہو گئی اور بھاگتے ہوئے اِس حلوائی کی مٹھائی کا تھال بھی گراتی چلی گئی۔ حلوائی نے جو یہ منطر دیکھا تو اُسے بہت غصہ آیا اور اُس نے اپنا گرم گرم چمٹا اُٹھا کر اِس کتے کو دے مارا۔ ا۔س کتے کی تو جیسے ٹانگ ہی غائب ہو گئی۔ فوجیوں نے جب یہ دیکھا تو وہ بھی اِس دکا ن پر آگئے۔
پوچھنے پر پتہ چلا کہ یہ چمٹا حلوائی نے مارا ہے۔ یہ سنتے ہی وہ طیش میں آ گئے اور اُس حلوائی کو مارنے لگے۔ وہاں آس پاس کے سب دکان دار جمع ہوئے اور فوجیون پر حملہ کر دیا۔ یہ دیکھتے ہی ایک فوجی وہاں سے مڑا اور اپنی گاڑی پر چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد مزید فوجیوں کو لے کر آگیا جنہوں نے وہاں رش دیکھ کر گولیاں چلانی شروع کر دی۔ جس نے مزید معاملہ خراب کر دیا۔ اور بہت سارے لوگوں کی موت ہی ہو گئی ۔ یہ دیکھ کر وہ صاحب شیطان کو لے کر دور چلے گئے اور جب گولیوں سے کچھ دور ہو گئے تو کہنے لگے کہ میں واقع مان گیا کہ تم ہی شیطان ہو اور یہ بھی سمجھ آ گیا ہے کہ آخر آدم کو سجدہ نہ کرنا صرف ایک خطا نہیں تھی بلکہ بہت سی خطاؤں کا سبب بن گئی ہے۔