شیخ رشید احمد جو اس وقت پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں اور ماضی میں نواز شریف کے بہت قریبی ساتھی رہ چکے ہیں انکی برطانیہ کے ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں جس میں مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔
اس ملاقات میں نواز شریف کے حوالے سے واضعح طور پر بات کی گئی ہے یہ بات اس تناظر میں کی گئی ہے کہ نواز شریف کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا پاکستان کے وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے جلد معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اس سے پہلے کوئی بھی اس طرح کا مجرموں کے تبادلہ کا معاہدہ نہیں ہے جسکی وجہ سے ان مجروموں کو واپس لانے میں حکومت پاکستان کو بہت مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔
کیوں کہ نواز شریف مجرم ہیں پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اب وہ مفرور ہیں آفیشل سٹیٹمنٹ میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ممالک میں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ممالک میں پناہ لیتے ہیں ایسے اقدامات کرنے چائییں کے جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ کے فورم پر وزیر اعظم پاکستان بھی یہ بت کر چکے ہیں اور برطانیہ میں بھی جو ایمنسٹی انٹرنیشنل اور باقی انسانی حقوق کی جو تنظیمیں ہیں وہ کہ چکی ہیں کہ برطانیہ مجرموں کے لیے جنت بن چکا ہے یہاں پر مجرم پیسہ لگاتے ہیں اور برطانیہ انکو تحفظ فراہم کرتا ہے نواز شریف کے علاوہ پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور نواز شریف کے سمدی اسحاق ڈار شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور باقی ایسے بہت سے لوگ بھاگے ہوے ہیں جو پاکستان میں مطلوب ہیں لیکن اس معاہدے کا زیادہ اطلاق نواز شریف پر ہوگا کیوں کہ پاکستانی عدالتیں انکو سزا دے چکی ہیں اور اب وہ مفرور بھی ہیں۔
Thursday 7th November 2024 11:20 am