نماز باجماعت نہ پڑھنے والوں کو گدھوں پر گھمانے کا فیصلہ نیزنمازیوں نےعملدارآمد کمیٹی بنادی،سکیورٹی کیلیے 10 افراد بھی فراہمسچی انفارمیشن رپورٹ کے مطابق بہاولپور کی نواحی بستی طارق آباد کے نمازیوں نے باجماعت نماز نہ پڑھنے والےافراد کو گدھوں پربٹھا کر گاؤں میں گھمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سربراہ کو سکیورٹی بھی فراہم کر دی گی۔
مزید تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا سراہ براہ محمد حنیف نامی شخص کو مقرر کیا گیا ہے جنہیں 10 افراد کی معاونت حاصل ہو گی۔ فیصلہ میں طے پایا گیا ہے کہ بغیر کسی شرعی عذر کے جو شخص اذان ہونے کے بعد مسجد میں نماز ادا کرنے کیلیے نہیں آئے گا اسے نماز کے فورا بعد گھر سے نکال کر گدھے پر بیٹھا دیا جائے گا تاکہ وہاں کے لوگ فحا شی اور عریانی چھوڑ کر اللہ کی طرف راغب ہوں۔