بسمہ تعالی
اسلام علیکم تمام قارئین یقینا خیریت سے ہوں گے جیسا کہ ہماری آج کی بحث جس چیز کے بارے میں ہے وہ ٹائٹل سے عیاں ہےامام جعفر صادق کے اصحاب میں سے ایک صحابی نے عرض کیا مولا میرے بھائیوں اور چچا زاد بھائیوں نے میرے لئیے گھر میں لینا دشوار کردیا ہے گھر میں میرے لئیے فقط ایک کمرہ چھوڑا ہے اگر میں اس کے بارے کوئی اقدام کروں تو کر سکتا ہوں ان سے گھر لے سکتا ہوں امام نے فرمایا
صبر کرو اللہ تمھارے لئیے آسا نیاں پیدا کرے گا راوی کہتا ہے میں نے صبر کیا اور کچھ دنوں بعد ایک ایسی وبا ای کہ ان میں سے کوئ بھی نہ بچا پس میں اس واقع کے بعد امام کے پاس گیا
جیسے ہی امام نے مجھے دیکھا فرمایا آپ کے گھر والے کیسے ہیں-میں نے کہا مولا وہ سب بیماری و وبا کی لپیٹ میں آگئے امام نے فرمایا یہ سب اس وجہ سے ہوا کہ وہ تمھیں اذیت دیتےاور تم سے قطع رحمی کی دیکھیں قطع رحمی خاص کر رشتہ داروں سے انسان کی زندگی میں بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے ایک تو رزق کی کمی کا باعث ہے اور دوسرا انسان کی زندگی میں اسکی عمر کی کمی کا سبب ہے- واسلام
آپ کا بھائی نجیب اللہ نجیب