امریکن یونیورسٹی کی پروفیسر سینٹوس نے آخر یہ راز ڈھونڈ نکالا کہ انسان کیسے زیادہ خوش رہ سکتا ہے.

In عوام کی آواز
January 17, 2021

خوش رہنا کون نہیں چاہتا مگر کیسے رہا جائے؟ یہ جاننا بہت ضروری ہے. اسی اس مسئلے کے حل امریکن یونیورسٹی کی پروفیسر نے کی ایک تحقیق اور ڈھونڈ نکالنے چند ایسے طریقے جو خوش رہنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں. پروفیسر صاحبہ اب اپنے طالب-علموں کو یہ طریقے سکھاتی ہیں. انکے بقول خوشی ملتی نہیں ہے بلکہ ڈھونڈنی پڑتی ہے. خوش رہنا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے بس ہمیں چند طریقوں پر عمل کرنا ہوتا ہے. بلکل ایسے ہی جیسے ایک موسیقار اور سپورٹس مین خود کو بہتر بنانے کیلئے پریکٹس کرتے ہیں. پروفیسر صاحبہ ہر ہفتے اپنے بچوں کو خوش رہنے کے یہ طریقے سکھاتی ہیں.امریکن یونیورسٹی کی پروفیسر سینٹوس نے خوش رہنے کے پانچ ایسے طریقے بتائے جو بہت مفید اور آسان ہیں. درج ذیل میں وہ چند طریقے دیئے گئے ہیں. جو پروفیسر صاحبہ نے اپنے بچوں کو سکھائے ہیں.
It's about happiness
1. اپنی تھینکیو ڈائری بنائیے
پورے ایک ہفتے تک ہر رات دس ان چیزوں کو یہ کہتے ہوئے لکھیں کہ آپ ان کے شکر گزار ہیں. اس سے آپ کی نظر ان چیزوں پر جائے گی جو آپ کے پاس ہیں بجائے اسکے کہ جو آپ کے پاس نہیں. پروفیسر صاحبہ نے دیکھا کہ جو طلبہ پابندی سے اس کی مشق کرتے ہیں وہ زیادہ خوش رہتے ہیں۔
Thank you Diary l
2. مکمل نیند لیں
کیا آپ روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں؟
پروفیسر صاحبہ کا کہنا ہے کہ زیادہ اور اچھی نیند لینے سے ڈپریشن اور سٹریس میں جانے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں اور آپ کی ذات میں مثبت رویہ پیدا ہوتا ہے۔
Good Sleep
3. میڈیٹیشن (مراقبہ)
پروفیسر صاحبہ کہتی ہیں کہ ہر شخص کےلیے دن میں کم از کم دس منٹ کےلیے میڈیٹیشن کرنا بہت ضروری ہے . دماغ سے سٹریس اور ٹینشن کم ہو جاتی اور آپ ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں.
Meditation
4. کچھ وقت ضرور اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ گزاریں.
پروفیسر سینٹوس کا کہنا ہے کہ کچھ وقت ضرور اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ گزارنے سے آپ زیادہ خوش رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسان جتنی مرضی ترقی کر لے مگر اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتے.
Family time
5. سوشل نیٹ ورکنگ کی بجائے اصل رابطے بڑھائیں.
پروفیسر سینٹوس کا کہنا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کی بجائے اصل رابطے بڑھائیں.
ان کا کہنا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کے زیادہ استعمال سے لوگ کم خوش رہتے ہیں.
اور سب سے ضروری دن بھر میں تھوڑی دیر کے لیے اپنے ذہن کو خالی کر دیجیے، فون سے دور رہیے اور زیادہ نیند لیجیے۔
Less Social Media More Living

3 comments on “امریکن یونیورسٹی کی پروفیسر سینٹوس نے آخر یہ راز ڈھونڈ نکالا کہ انسان کیسے زیادہ خوش رہ سکتا ہے.
Leave a Reply