پیدل چلنے کے 4 بہترین فوائد۔
اگر آپ روزانہ پیدل چلتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم میں بہت سی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ پیدل چلنا آپکی صحت کے لیے سب سے اچھی دوا بھی ہے۔ پیدل چلنا نہ صرف ہمارے جسم کے لیے فائدے مند ہے بلکہ ہماری دماغی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
پیدل چلنے سے ہمیں کون کون سے فائدے حاصل ہوتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔
نمبر1۔ دماغی صحت کو بہتر بنانا۔
ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش کی کمی ہونے کی وجہ سے جیسے کہ پیدل نہ چلنے سے الزمیر کی بیماری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد الزمیر کی بیماری میں مبتلا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن ایسے میں جو لوگ زیادہ ورزش کرتے ہیں جیسے کہ پیدل چلنا، دوڑنا، تیرنا وغیرہ ایسے لوگ اس بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔ جن سے انکا دماغ صحت مند رہتا ہے۔
پیدل چلنے کی عادت آپکی جسمانی کوت کو تو صحت مند بناتی ہی ہے اس کہ علاوہ اپکی دماغی صحت کو بھی صحت مند بناکر ذہنی دباؤ سے بھی نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پیدل چلنے کی عادت نہ صرف ایسے کیمیائی مادے کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے جو کہ دماغی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ آپ کے نیوران اور خون کی نالیوں کو بھی صحت مند بناتی ہے۔
نمبر2۔ نظر کی کمزوری کو بہتر بنانا۔
پیدل چلنے کی عادت نظر کی کمزوری کو ختم کر کے نظر کو بہتر بناتی ہے۔ خاص طور پر یہ عادت آپکی انکھوں پر آنے والے دباؤ کو ختم کرتی ہے۔ ہماری آنکھوں کو صحت بخشنے کے لیے پیدل چلنا سب سے بہترین انتخاب ہے۔ آگر آپ اپنی آنکھوں کی کمزوری اور تھکان کو دور کر کے صحت مند بنائے رکھنا چاہتے ہیں تو ایسے میں بہتر یہ ہی ہے کہ پیدل چلنے کی عادت کو اپنایا جائے۔ کیونکہ پیدل چلنے سے آنکھوں کی صحت چار گناہ زیادہ بڑھ جاتی ہے اور چیزوں کو دیکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہونے لگتا ہے۔
نمبر3:۔ دل کی بیماریوں سے نجات۔
یہ تو آپ سب بھی جانتے ہیں کہ دوڑنے سے آپکا دل مضبوط ہوتا ہے لیکن امریکن ہرٹ ایسوس ایشن کے مطابق پیدل چلنے کی عادت دوڑنے سے بھی زیادہ فائدے مند ہے۔ یہ عادت آپکے دل کو مضبوط بناتی ہے۔ روزانہ آدھے گھنٹے چلنے کی عادت آپکے دل کو سنجیدہ بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔ جیسا کہ ہائی بلڈ پریشر کو نورمل رکھنا، خراب کولیسٹرول سے بچائے رکھنے اور خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔
نمبر4۔ پھیپڑوں کو صحت مند رکھنا۔
پیدل چلنا ایک ایسی مشق ہے جو کہ خون میں آکسیجن کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے اور زہریلے مادے کو باہر نکالنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ مختصر یہ کہ یہ آپ کے پھیپڑوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ کیونکہ گہری سانس اور اچھی ہوا لینے سے پھیپڑوں سے متعلق بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور کمزور ہو چکے پھیپڑے بھی پھر سے صحت مند ہونے لگتے ہیں۔
اس لیے پیدل چلنے کی عادت ضرور اپنائیں۔