خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا ایک اہم طبقہ ہے .بہت سے لوگوں کو اس بات کا پتا نہیں ہوتا کہ خواجہ سراوں کا جنازہ ہوتا ہے کہ نہیں ؟؟؟اس بارے میں جب خواجہ سرا سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ خواجہ سراوں کا جنازہ ہوتا ہے .جو خواجہ سرا گانا گاتے ہیں اور لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہے ان کا جنازہ زیادہ اچھے طریقے سے ہوتا ہے-امام مسجد ان کا جنازہ پڑھاتا ہے.
جب خواجہ سرا سے ان کے گھر والوں کے بارے میں پوچھا گیا، تو اس نے کہا کہ جب ہم میں سے کوئی فوت ہوتا ہے تو اس کے گھر والوں کو اطلاع دی جاتی ہے اور وہ آتے بھی ہیں .خواجہ سراوں کی زندگی میں گورو کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور وہ ان کو ماں باپ کی جگہ رکھتے ہیں اور ان کے مرنے کے بعد ان کے لیے تلاوت قرآن پاک کی کی جاتی ہے.