آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ہر آنے والے کل کے ساتھ دنیا تبدیل ہو رہی ہے۔ نئی نئی ایجادات ہو رہی ہیں لیکن سوچنے کا مقام یہ ہے کہ ایا یہ تبدیلی کہیں ہمارے دین سے دوری کا باعث تو نہیں بن رہی۔کیا یہ ایجادات ہماری نوجان نسل کی تباہی کا باعث تو نہیں بن رہی۔تو حقیقت حال یہ ہے کہ یہ ہماری نوجوان نسل مغربی اقوام کی پیروی کرتے ہوئے اس غلیظ راستوں پر چل پڑے ہیں کہ دین تو دور کی بات اپنے آپ کوہی بھولتے جا رہے ہیں ۔بہت سی اقوام ان ایجادات سے فائدہ اٹھا کر ترقی کی راہ پر چل پڑے ہیں لیکن ہمارے ملک کے لوگوں کا باوا ادم ہی نرالہ ہے ۔ہمارے ملک کے نوجوان انٹرنیٹ کا بے سود استعمال کر کے اپنے آپ کو ضائع کر رہے۔جو ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ جس پرغور وفکر پوری قوم کی ذمہ داری ہے ۔اگر ہم نے اس مسلے پر قابو نہ پایا تو آنے والی نسلوں کے ہم خود ذمہ دار ہو گے۔