Skip to content

سمندری توانائی۔ بجلی پیدا کرنے کا مفت ذریعہ۔

سمندری توانائی:
پس منظر:
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر روز دنیا میں ایک کثیر تعداد کی توانائی کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ توانائی مختلف طریقوں سے حاصل ہوتی ہے۔ جیسا کہ معدنیات کے جھلنے سے یا ڈیموں کی تعمیر سے یا سورج سے۔ ڈیم اور سورج ایک ایسا ذریعہ ہے جو کہ نہ ختم ہونے والا ہے اور اس سے آلودگی بھی پیدا نہیں ہوتی لیکن یہ روزمرہ کی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی۔ اس لئے پھر معدنیات کو استعمال کرنا پڑتا پے لیکن اس کے کچھ نقصانات ہیں۔ پہلا نقصان یہ ہے کہ یہ توانائی ایک دن ختم ہونے والی ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے بڑے پیمانے پہ آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ تو اس لئے ہم ایسے طریقوں کو تلاش کر رہے ہیں جو کہ ختم بھی نہ ہو اور آلودگی بھی پیدا نہ کرے۔
لہروں کی توانائی:
لہذا سائنسدانوں نے ریسرچ کی اور سمندر میں بننے والی لہروں سے ایک دریافت کی جسے سمندری توانائی (tidal energy) کہا جاتا ہے۔
عام طور پر دن میں دو مرتبہ سمندر کی لہریں عام سطح سے اوپر چلی جاتی ہے۔ اور اس کی وجہ سورج اور چاند کا سمندر کی پانی پر کینچھنے کی طاقت (gravitational force) ہے۔ اس وجہ سے پانی کی سطح عام سطح سے اوپر چلی جاتی ہے۔
بجلی کی پیداوار:
جب پانی کی سطح اوپر چلی جاتی ہے تو اس میں مخفی توانائی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس مخفی توانائی کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔
بناؤٹ:
سمندر میں بڑی دیواریں بنائی جاتی ہے۔ دیوار کے نیچے حصے میں ٹربائن لگایا جاتا ہے۔ جب دیوار کے ایک طرف پانی کی سطح بلند ہو جاتی ہے تو ٹربائن کی کھڑکی کھول دی جاتی ہے۔ اس سے پانی تیزی سے ٹربائن میں سے گزر جاتی ہے اور ٹربائن گھومنے لگتا ہے۔ جس کے ساتھ ایک جنریٹر لگا ہوتا ہے جو کہ بجلی بناتا ہے۔
ماحول پر اثرات:
یہ ماحول پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتی تاہم اس سے پانی کا بہاؤ تھوڑا متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سمندری جانوروں کو بھی تھوڑا متاثر کرتی ہے۔
بجلی کی پیداوار:
اس سے ملنے والی بجلی دنیاوی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی تاہم یہ ایک مفت اور نہ ختم ہونے والا طریقہ ہے اور اس سے آلودگی بھی پیدا نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے توجہ کا حامل ہے۔
استعمال کرنے والے ممالک:
اس توانائی کا استعمال کینیڈا، روس اور فرانس میں ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *