ہر غیر متوازن چیز کا مقدر زمین بوس ہو جانا ہوتا ہے ،چاہئے وہ آپ کے کمرے میں رکھی کوئی چیز ہوتا پھر معاملاتِ زندگی
اور اسی طرح غیر متوازن غذا کا مسلسل استعمال کرنے سے آپ کو صحت کے مطلق بہت سے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے
خالقِ کائنات نے ہمارے جسم میں غذا کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک اہم جُزو سے نوازا ہے جس کو معدہ کہتے ہیں جس کو ایک خاص ٹیمپریچر پر سیٹ کیا ،جو کہ گرمی اور سردی کہ متوازن نظام پر کارفرما ہے
جس طرح انسان بہت زیادہ گرمی یا بہت زیادہ سردی سے بے چین اور پریشان ہو جاتا ہے ،اسی طرح ہماری بے ترتیب اور غیر متوازن غذا جب معدہ میں پہنچتی ہے تو وہ بھی پریشان ہو جاتا ہے
جیسے گرمی اور سردی کی شدت آپ کو مفلوج کر دیتی ہے کہ آپ ڈھنگ سے کوئی کاروبارِ زندگی انجام نہیں دے پاتے اسی طرح یہ معدہ بھی مفلوج ہو جاتا ہے اور اپنا کام ڈھنگ سے نہیں کر پاتا جس کے بعد آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں
ہم جو روزمرّہ غذاؤں کا استمعال کرتے ہیں اُن میں مختلف افعال اور کیفیات پائی جاتی ہیں جو براہِ راست ہماری صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں
پھل سبزیوں سے لے کر خشک میوہ جات تک ،گرمی،سردی،خشکی،ترشی،کھاری،کڑوی،لیس دار مادے،ان کے ذائقوں اور مزاج میں پائے جاتے ہیں
جب کوئی بھی انسان ان غذاؤں کا غیر متوازن اور بے دریغ مسلسل استعمال کرتا ہے تو معدہ میں اُس غذا کی کیفیت بڑھ جاتی ہے ،جو کہ معدہ کو پریشان کرتی ہے اور وہ اپنے امور کو صحیح طریقے سے انجام نہیں دے پاتا
اس لیے کوشش کرنی چاہیئے کے بیک وقت دو ایسی غذاؤں کا استمعال نہ کیا جائے جو اپنے ذائقے اور کیفیات میں ایک جیسی ہوں
اگر آپ ایک وقت میں دو حرارت والی غذا کا استمعال کریں گے تو حرارت بڑھ جائے گی جس کی وجہ سے الرجی،خارش،بلڈ پریشر،دل کی دھڑکن کا بڑھنا،،کیل مہاسے،منہ اور زبان پر چھالے وغیرہ ہو سکتے ہیں
اگر بیک وقت دو سرد کیفیات والی غزائیں آپ لیں گے تو کمر درد،جوڑوں میں درد،قبض سستی ،کاہلی،نظام ہضم متاثر ہو سکتا ہے
اسی طرح دو خشک کیفیات والی غذا بے خوابی،فکر مندی،کبھی پیچش،کبھی قبض،بالوں کا گرنا،بالوں میں خشکی اور سکری دوسری اور اس طرح کی پریشانیوں میں مبتلا کر سکتی ہے
دو لیس دار غذاؤں کا استمعال آپ کے جسم میں فالتو فاسد مواد کو جمع کر دیتا ہے جس سینہ و گلے کے امراض پیدا ہو سکتے ہیں جس میں نزلہ،زکام کھانسی،بلغم، شامل ہیں
ہمیشہ یاد رکھیں کبھی بھی دو دیر سے ہضم ہونے والی،وہ غذا جو ٹھوس ہو،جو تُرش ہو،جو کڑوی ہو،بیک وقت نہ کھائیں
چائے کے بعد کافی،پستہ کے ساتھ بادام کاجو،مچھلی کے ساتھ مرغی،مرغی کے ساتھ انڈہ ،ضروی نہیں
ایک وقت میں دو ایسی غذائیں نہ کھائیں جن کی کیفیات ایک ہوں
یاد رکھیں متوازن غذا ہی آپ کی اچھی صحت کی ضامن ہے
Thursday 7th November 2024 10:36 am