آپ سب کو تو پتا ہی ہوگا کہ پاکستان انیس سو سینتالیس میں آزاد ہوا پاکستان اللہ تعالی کی طرف سے دیا ہوا مسلمانوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے جس کی حفاظت ہم بوڈر میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے کرتے ہیں پاکستان وہ واحد ملک ہےجہاں ہر مذہب کے لوگوں کو اپنی تہواروں کو خوشی کے ساتھ بنانے کی اجازت ہے
جب کہ دوسرے ممالک میں بہت پابندی ہے زیادہ تر مسلمانوں کے اوپر. ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے رب کی شکر ادا کرتے رہے کہ اللہ نے ہمیں پاکستان جیسا ایک خوبصورت ملک عطا کیا اور اس ملک کو بہت سے قدرتی وسائل سے بھی نوازا ہے پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے پاکستان کے اندر دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس نیٹ ورک ایدھی ایمبولینس ہے دنیا کی سب سے گہرے پانی کا بندرگاہ وہ پاکستان میں ہے جو گوادر میں موجود ہے.