تمھیں سوچتے ہیں گلابوں کو لے کر
بلش آن (غازہ) کا استعمال زمانہ قدیم سے ہوتا آرہا ہے, خواتین کا یہ پسندیدہ رہا ہے. اور میک اپ کا لازمی جز سمجھا جاتا ہے. بلش آن اگر قرینے سے لگایا جاۓ تو چہرے کو چار چاند لگا دیتا ہے .ورنہ اچھا بھلا چہرہ عجیب نظر آتا ہے. اور سرخ دھبے نمایاں ہوتے ہیں.
سب سے پہلے تو چہرے کا بیس اور فیس پاؤڈر لگا کر اسے مکمل کریں. پھر آنکھوں کا میک اپ مکمل کریں. اسکے بعد بلش اون اور لپ اسٹک کی باری آتی ہے.اگر کسی تقریب میں جانا ہے تو آپ میک اپ کے سب لوازمات پورے کریں .لیکن اگر آپ کسی ہلکی پھلکی تقریب یا یونہی کہیں آؤٹ ڈور جا رہی ہیں. اور فریش لک چاہتی ہیں تو کسی بھی نارمل سی روٹین کریم کےاوپر ہلکا سا فیس پاؤڈر اپلائی کریں, آنکھوں کو مرضی کے مطابق مسکارے اور ئی لائنر سے سجائیں. اور پھر بلش آن اور لپ اسٹک یا لپ گلوس کی باری آتی ہے.
بلش آن کا چہرے کے مطابق استعمال
لمبے چہرے پر اگر بلش اون لمبا ئی کے رخ پر لگایا جاۓ گا تو چہرہ مزید لمبا دکھا ئی دے گا. لہذا لمبے چہرے والے بلش آن کا رخ کنپٹی سے ناک کی طرف بڑھائیں.*گول اور چوکور چہرے پر کانوں کے ساتھ بلش آن لگانا چاہیے اور تھوڑا ساآگےبڑھا کر چھوڑدینا چاہیے. *کتابی چہرے پر گالوں کی ہڈی سے آنکھوں کے نیچے اور کانوں کے رخ کی طرف بلش آن کا استعمال کرنا چاہیے. >>
بلش اون کو نیچرل لک کیسے دیں
بلش اون لگانے کے بعد اسکے اوپر ہلکا سا فیس پاؤڈر لگائیں اسکے بعد برش پھیر کر برابر کرلیجئے. اسطرح بالکل نیچرل لک آۓگا اور گال قدرتی سرخ نظر آئیں گے.
بلش آن کا بہترین شیڈ پسند کریں
آپ بلش آن کا کونسا شیڈ استعمال کر رہی ہیں یہ بھی بہت اہمیت رکھتا ہے. بہتر یہی ہے کہ شیڈ آپ کے لباس اور آنکھوں اور ہونٹوں کے میک اپ سے مطابقت رکھے.ہلکی پھلکی تقریبات اور دن کے لۓ آپ ہلکے شیڈز کا استعمال کریں.رات میں اور شادی بیاہ کی تقریبات میں گہرے شیڈز جچتے ہیں. دھیان رہے کہ جس کلر کی آپ نے لپ اسٹک کا استعمال کیا ہے بلش اون کےلۓ بھی اسی ٹون کے شیڈکا استعمال کیجیۓ ورنہ پنک لپ اسٹک کے ساتھ براؤن بلش اون ذرا نہ جچے گا. یہ چند ٹپس بلش اون کے خوبصورت استعمال میں آپکی مدد کریں گی. میک اپ میں بلش آن کا سلیقے سے استعمال ہی اسے بھر پور بنا تا ہے اور آپکی شخصیت کو جاذبیت عطا کرتا ہے سو مسکراتے رہیۓ.