Skip to content

شفقت محمود کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے منگل کو اعلان کیا کہ ان کا کرونا وائرس کا تیسٹ مثبت آیا ہے۔ایک ٹویٹ میں ، وزیر نے انکشاف کیا کہ وہ ‘کم علامات کے ساتھ بلکل ٹھیک ہیں’۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ، وفاقی وزیر نے وائرس کے مثبت ٹعسٹ سے ایک روز قبل ہی ایک پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار ، دیگر افراد کے ہمراہ بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر نے ہلکی علامات محسوس کرنے کے بعد اس وائرس کا خود ٹیسٹ کرالیا تھا۔تاہم ، وزیر نے خود کو الگ تھلگ رکھنے کے بجائے ، اس تقریب میں شرکت کی جہاں وہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونے کے ناطے اسٹیج پر بھی آئے اور وہاں موجود نوجوانوں اور کچھ عہدیداروں سے بات کی۔

ایک دن قبل ، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) کی صدارت کی تھی .جس میں 20 جون کے بعد کلاس 10 اور 12 کے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اجلاس کے اختتام کے بعد جاری ہونے والی ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق ، موسم گرما کی تعطیلات محدود رہیں گی اور صوبہ فیصلہ کرے گا کہ کتنی چھٹیاں دی جائیں گی.

آئی پی ای ایم سی کے چیئرمین ، محمود نے تمام وفاقی یونٹوں پر زور دیا تھا کہ وہ اساتذہ ، نگران عملہ اور دیگر انتظامی عملے کی بروقت ویکسین کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *