کشمیر شاعری

In ادب
January 29, 2021

ہر لب پہ یہ نعرہ ہے کشمیر ہمارا ہے
خوش بُو ہے ستارہ ہے کشمیر ہمارا ہے

جس رُخ سے بھی دیکھو گے نظروں کو پکڑ لے گا
تہذیب کا دھارا ہے کشمیر ہمارا ہے

ایماں کی حرارت کا جذبوں کی نفاست کا
خوش بخت اشارہ ہے کشمیر ہمارا ہے

رگ رگ میں سمایا ہے تُو کیسے نکالے گا؟
نس نس نے پکارا ہے کشمیر ہمارا ہے

مت اِس کو اُجاڑ اپنے مکروہ عزائم سے
پلکوں سے سنوارا ہے کشمیر ہمارا ہے

قدرت کی اداؤں نے بخشا ہے جو حُسن اِس کو
جنّت سے بھی پیارا ہے کشمیر ہمارا ہے

بےکار نہ جائیں گی آزادی کی تحریکیں
خوں دے کے نکھارا ہے کشمیر ہمارا ہے

/ Published posts: 2

Poet , Writer, Teacher