Skip to content

مزے دار کریمی فروٹ سیلیڈ

ویسے تو آپ نے بہت سے فروٹ سیلڈ کی ریسپی ڈرائی کی ہوگئیں اور کھائی بھی ہوگی لیکن آج کی یہ فروٹ سیلیڈ کی ریسیپی سب سے مختلف اور مزے دار ہے جو میں آپ سے شئیر کرنے جا رہی ہوں ۔سب سے بڑھ کر یہ بچوں اور بڑوں دونوں کی پسندیدہ ہے اور بہت شوق سے کھائی بھی جاتی ہے ۔
آئیے آج ہم آپکو مزے دار اور کریمی فروٹ سیلیڈ بنانا سکھاتے ہیں ۔آپ اس کو دعوت، برتھ ڈے پارٹی ، عیداور خاص مواقعوں پر بنا سکتے ہیں۔کریمی اور مزیدار فروٹ سیلڈ کی شاندار ریسیپی کے اجزاء نوٹ کر لیں۔
اجزاء
سیب دو عدد
کیلے چار عدد
انار کے دانے ایک کپ
پائن ایپل پیسز ایک کپ
انگور ایک کپ
‏آڑو ایک کپ
کو کٹیل ایک کپ
بادام دس عدد باریک کٹا ہوا
پستہ دس عدد باریک کٹا ہوا
کشمش دس عدد
فریش کریم دو کپ
دہی ایک کپ
مایونیز سمپل ایک کپ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا ٹی اسپون
چینی پانچ ٹیبل اسپون
ترکیب
سب سے پہلے سیب اور کیلے لیں اور ان کو کیوبز کی شکل میں کاٹ کر لیں۔ایک برتن میں کٹے ہوئے سیب اور کیلے ڈال دیں ۔اس کے بعد اس میں انار، پائن ایپل، کوکٹیل،آڑو اور انگور (دو حصوں میں کٹ کر کے )ڈال دیں ۔اب سب فروٹس کو اچھے سے مکس کرلیں۔

فروٹ سیلیڈ کی باقی تیاری کے لیے ایک برتن میں آپ فریش کریم، دہی اور مایونیز اچھے سے مکس کرلیں۔
اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اب اس تمام مکسچر کو فروٹس میں شامل کر دیں ۔
اپ چینی فروٹ سیلیڈ میں شامل کردیں اور اچھے سے مکس کریں کہ اس میں چینی کا دانہ نہ رہے۔
کشمش اور کٹاہوا بادام پستہ بھی فروٹ سیلیڈ میں شامل کردیں اور اچھے سے ملائیں۔
لیجئے ہمارا مزے دار اور کریمی فروٹ سیلیڈ بن کر تیار ہو گیا ہے ۔
اس کو ڈش میں نکالیں مزے سے کھائیں اور مہمانوں کو پیش کریں ۔اس مزےدار اور کریمی فروٹ سیلیڈ کو خود بھی ٹرائی کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔
نوٹ
یہ تمام ریسیپیز جو میں آپ سے شیئر کرتی ہوں۔یہ میری اپنی کاوش ہے۔ میں آپ کی پسندیدگی اور تعاون کی شکر گزار رہوں گی ۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔
جزاک اللہ خیر ۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔
فی امان اللہ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *