ڈاکٹرشاھدہ ملک پاکستانی خواتین کا فخر
ڈاکٹر شاہدہ ملک میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے والی پہلی پاکستانی خاتون افسر ہیں۔ انہوں نے 1970 ء میں آرمی میڈیکل کور سے وابستگی اختیار کی۔ جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے پاک افواج کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ 1995 ء ایم ایس سی میڈیکل ایڈمنسٹریشن کا امتحان انہوں آرمڈ فورس پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ‘ راولپنڈی سے نمایاں حیثیت سے پاس کرتے ہوئے “برکی گولڈمیڈل” حاصل کیا۔ میجر جنرل کے رینک پر ترقی سے قبل وہ عسکری ادارہ امراضِ قلب میں ڈپٹی کمانڈنٹ ایڈمنسٹریٹو سپورٹ سروسز کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ جب انہیں ان کی مسلسل محنت اور کاوشوں کو دیکھتے ہوئے انہیں جنرل ہیڈ کوارٹر میں انسپکٹر جنرل ہاسپٹلز کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔
ڈاکٹر شاہدہ ملک پیشہ وارنہ خدمات کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہیں۔ محنت لگن اور خدمت کے جذبے سے سر شار اس خاتون افسر نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کی بدولت ترقی کی منازل طے کیں اور میجر جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والی افواجِ پاکستان کی پہلی خاتون افسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔